?️
کراچی: (سچ خبریں) نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، اور 2144 پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے اور مالی سال کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، اور ہنڈریڈ انڈیکس 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منگل کو مالی سال کے پہلے روز بھی مارکیٹ 2 ہزار 572 پوائنٹس یا 2.05 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔
چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے خطے میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور شرحِ سود میں بتدریج کمی کے امکانات کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بہتری کو اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کی وجہ قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار ایک مضبوط کارپوریٹ نتائج کے حامل سیزن کی توقع کر رہے ہیں اور مارکیٹ کے پرائس ٹو ارننگ تناسب کو معمول کی سطح پر لے جا رہے ہیں۔
یوسف فاروق کے مطابق مارکیٹ تیزی کے رجحان کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکی تھی، جو کہ عوامی شمولیت میں اضافے اور وسیع پیمانے پر مختلف اسٹاکس میں تیزی سے ظاہر ہوتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیا مالی سال اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا، 100 انڈیکس کا بلند ترین سطح پرپہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف پر مقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
دسمبر
مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیا
?️ 21 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و
اکتوبر
صیہونی ریجنٹ کے الیکٹرانک ادائیگی کے نظام پر ہیکرز کا حملہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے بدھ کی شام ایک رپورٹ میں انکشاف
مئی
Elton John Tells Noel Gallagher What He Thinks About His New Album
?️ 4 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
قیصریہ رہائش کے بعد یروشلم میں بھی نیتن یاہو کا گھر خالی
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ کے مطابق ڈرون کے ذریعہ قیصریہ کو
نومبر
امریکی وزیر دفاع کی گستاخی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی مغرب کی
اکتوبر
ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی: اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے نئے میئر نے غزہ میں اسرائیلیوں کا ذکر
نومبر
بھارتی فلم ساز کی دیوالی اور غزہ سے متعلق متنازع پوسٹ، سوشل میڈیا صارفین سخت برہم
?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے دیوالی کے
اکتوبر