?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کے ہرمنصوبے پر مسلم لیگ ن کی تختی لگی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کو دیا گیا کرارا جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو معرکہ حق میں عظیم کامیابی ملی، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن ملک بنانے اور سنوارنے والی پارٹی ہے، ہماری حکومت نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی،بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کے راستے پر گامزن ہے، عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی نے نئی نسل کو نعروں کے ذریعے گمراہ کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدر سعودی بادشاہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے خواہاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن اپنے مغربی ایشیا کے دورے کے دوران سعودی عرب کے
جولائی
چین کا پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے نیا قدم
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس
نومبر
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہم ہیں ایران نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: موساد اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سابق
جون
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
?️ 7 مارچ 2022 (سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے
مارچ
آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل پر سوالات اٹھا دیے
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کو خصوصی سرمایہ
نومبر
صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج
جنوری
اگلی عرب سربراہی کانفرنس تنازعات کے خاتمے کا آغاز
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی
جنوری
ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان پریس کانفرنس میں کیا ہوا؟
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد بن سلمان نے آج وائٹ ہاؤس کے
نومبر