پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے:شہباز گل

شہباز گل کی جانب سے فیصل آباد میں ریلی کا انعقاد

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے، مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ۔ راولپنڈی اسلام آباد سے مری سے  آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے‘ راستے آج بھی بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مری کی تمام مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا گیا ہے ، مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ، جس کے لیے راولپنڈی پولیس ، ضلعی انتظامیہ ،پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے ، راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے ، راستے آج بھی بند رہیں گے۔

ادھر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ‘ 90 فیصد سڑکیں کھل گئیں، برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے ، 371 افراد کو آرمی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ، جس کے لیے ریسکیو کا کام پاک فوج اور سول اداروں سب نے مل کر سرانجام دیا جب کہ سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی ، جس کی بدولت سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے ، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، اب کلڈانہ باڑیاں کے علاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کی جانب سے بیلاروس کے صدر پر پابندیاں عائد 

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: وولوڈیمیر زیلنسکی، صدر یوکرائن، نے سوشل میڈیا پر ایک

لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے

نیویارک میں پی آئی اے کی اربوں ڈالر کی جائیداد بڑے پراپرٹی ڈیلرز کی توجہ کا مرکز بن گئی

?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ

سپریم کورٹ نے ہراسانی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست منظور کرلی

?️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایک خاتون کی ہراساں کیے جانے

کراچی کے نتائج سے جمہوریت شرمسار ہوئی ہے: شہباز گل

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام

پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا

?️ 5 مئی 2021لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر کرونا وائرس کی تیسر لہر کا

رفح کے خلاف صیہونی جارحیت کے مخالفین

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی سیاسی اور عسکری تجزیہ کاروں نے انکشاف کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے