?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے زیڈ ٹین ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کر لیے ہیں۔
سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چینی ادارے ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ نے پہلی بار اپنے Z-10 اٹیک ہیلی کاپٹر کو فروری 2024 میں سنگاپور ایئر شو کے دوران ملک سے باہر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔
رائٹرز کے مطابق اس وقت تک پاکستان اس ماڈل کا واحد معروف برآمدی خریدار تھا، تاہم شو میں کسی فروخت کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، اور بعد ازاں مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں نئے شامل کیے گئے Z-10ME ہیلی کاپٹرز کی فائر پاور کی نمائش بھی دیکھی، رپورٹ میں ہیلی کاپٹرز کی تعداد کی وضاحت نہیں کی گئی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مؤثر نظام کی شمولیت آرمی ایوی ایشن کی جدیدیت میں ایک اہم قدم ہے، جو اس کے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بناتی ہے اور ممکنہ دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔
2021 میں ڈیفنس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ چین نے پاکستان میں اپنے Z-10 ہیلی کاپٹرز میں سے 3 آزمائشی طور پر بھیجے تھے، مگر وہ پاکستانی حکام کو متاثر کرنے میں ناکام رہے اور واپس بھیج دیے گئے تھے۔
تاہم آسٹریلیا کے سابق دفاعی اتاشی برائن کلاوگلے نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ پاکستان آرمی چینی Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کا جائزہ لے۔
ریڈیو پاکستان نے مزید کہا کہ یہ جدید، ہر موسم میں کام کرنے والا پلیٹ فارم دن اور رات کے وقت درستگی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید ریڈار سسٹمز اور ایڈوانسڈ الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس Z-10ME، فوج کی فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ
?️ 12 جون 2022لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کردیا ،
جون
پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے : متحدہ مجلس علماء
?️ 29 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا
?️ 23 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ
جنوری
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا
?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو
جون
پاکستان نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے مخالفین کو مسترد کر دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ ان کے
جون
مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا
?️ 28 جولائی 2025جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا شام میں جاری سیاسی
جولائی