?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے، پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری اور کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب سے آئے اعلیٰ سطح وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، گزشتہ 40 سال سے سیاست میں ہوں، پہلی بار60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھا، سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا ہوں مگرحالیہ دورہ بالکل منفرد تھا، سعودی بہن، بھائیوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے بےمثال محبت دکھائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کا یہ عزم ہمارے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہا اور رہے گا، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم حقیقی بھائی ہیں اور بھائی ہمیشہ دوسرے بھائی کی مدد کو آتا ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ کے لیے محافظ رہیں گے، کاروبار اور سرمایہ کاری میں بھی تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔
مشہور خبریں۔
’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘
?️ 7 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے
جنوری
امریکی عوام کی نظر میں صیہونی ریاست؛نیویارک ٹائمز کا انکشاف
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:نئی سروے رپورٹ کے مطابق، غزہ پر حملوں کے بعد
اپریل
عراق کے سیاسی عمل سے صدر تحریک کی علیحدگی یا واپسی کی حکمت عملی
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی شیعہ تحریک کے رہنماوں میں سے ایک مقتدی صدر
مارچ
نیویارک ٹائمز: نیتن یاہو نے غزہ پر ٹرمپ کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
متحدہ عرب امارات کی زلنسکی کو اقتصادی پیشکش
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب
مارچ
سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر میزائل حملہ؛4سعودی فوجی آفیسر ہلاک
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر ہونے
فروری
ٹرمپ کا ناقابل معافی گناہ
?️ 12 اگست 2025ٹرمپ کا ناقابل معافی گناہ امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے اپنی تازہ
اگست
بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز واپس
?️ 23 ستمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010 کے تمام نوٹیفکیشنز
ستمبر