?️
اسلام آباد (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو گرائے جانے کے بارے میں سینئر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً 125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ 3 طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن ان کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔
معروف امریکی جریدے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں اور ایک مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تباہ شدہ طیارے کے فیول ٹینک پر تجزیے میں سامنے آیا کہ یہ رافیل یا میراج طیارہ تھا، لیکن طیارے کے تباہ شدہ فیول ٹینک سے یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ یہ ٹینک کسی ایسے طیارے کا تھا جو دشمن کی فائرنگ سے نشانہ بنا ہو۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز
جولائی
امریکی میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کی برطرفی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے ایک اہم میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کو
جون
وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان
?️ 26 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رواں ماہ 11
مارچ
فیس بک نے صہیونیوں کے ساتھ وفاداری میں دو نیوز پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے صہیونیوں کے مفاد میں کاروائی کرتے ہوئے منگل
نومبر
کینیڈا کے وزیر اعظم کا پوپ فرانسس سے بہت بڑا مطالبہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا میں دو اجتماعی قبروں سےمقامی بچوں کی تقریبا 1000 لاشوں
جون
پی ٹی آئی واپس اسمبلی میں آتی ہے تو ویلکم کریں گے: احسن اقبال
?️ 25 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے
ستمبر
پکسل 6 اور 6پرو کے حوالےسے گوگل نے صارفین کو خوشخبری سنادی
?️ 1 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) ایک نئی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ
ستمبر
یمن کے خلاف نئی امریکی جارحیت
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یمن کے خلاف نئی فضائی جارحیت کا مظاہرہ
مارچ