پاک بھارت تنازع میں پاکستان کو سفارتی برتری مل گئی، انڈیا کی ناکامی قرار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع میں پاکستان کو سفارتی برتری مل گئی جو بھارت کی ناکامی قرار دے دی گئی۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاک بھارت تنازع نے پاکستان کو سفارتی برتری دے دی، جس کو سابق بھارتی سیکریٹری خارجہ شیام سرن نے بھارت کے لیے سفارتی ناکامی قرار دیا ہے، بھارت کے لیے یہ اس لیے ناکامی ہے کیوں کہ وہ دہشت گردی کو عالمی ایجنڈے کا مرکز بنانا چاہتا تھا۔

فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ فوجی تصادم دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لے گیا تھا، سابق بھارتی سیکریٹری خارجہ شیام سرن نے اس کو بھارت کے لیے سفارتی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ بھارت برسوں سے کوشش کر رہا تھا کہ وہ خود کو پاکستان سے الگ کرے اور عالمی طاقت کے طور پر تسلیم کرائے لیکن امریکی مداخلت نے دونوں ممالک کو ایک ہی صف میں لا کھڑا کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تنازع نے پاکستان کو سفارتی برتری دلا دی ہے اور اس حالیہ تنازع کی وجہ سے عالمی توجہ بھارت کے دہشت گردی کے ایجنڈے سے ہٹا کر ایٹمی خطرے کی طرف مبذول ہوچکی ہے۔ اسی طرح عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنے ایک آرٹیکل میں تحریر کیا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف طاقت دکھانے کی کوشش کی لیکن کمزوری عیاں ہوگئی، امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو بھارت میں کچھ لوگوں نے امریکی دباؤ میں مودی حکومت کی پسپائی کی علامت سمجھا جب کہ کشمیر پر ثالثی کی ان کی پیشکش کو اس بات کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ تیسرے فریق کی مداخلت سے بھارت کی جانب سے دیرینہ مسترد کرنے کا بیانیہ کمزور ہوا ہے، جنوبی ایشیائی جغرافیائی سیاست میں تاثر اکثر حقیقت سے آگے نکل جاتا ہے جب تک کہ حقیقت اس کو کاٹ نہ جائے۔

آرٹیکل میں لکھا گیا کہ ہندوستان نے طویل عرصے سے علاقائی تسلط کا اندازہ لگایا ہے جس کو اقتصادی ترقی اور جوہری طاقت سے تقویت ملی ہے، اس کے باوجود کشمیر میں مزاحمتی محاذ کے ذریعہ 22 اپریل کے قتل عام کے بعد اس کے اقدامات نے اس کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا، طاقت کا دعویٰ کرنے کے ارادے سے بھارت کا ردعمل ناکام ہوا، جس سے پاکستان کی علاقائی حیثیت میں اضافہ ہوا اور مودی کی حکومت سفارتی طور پر کمزور پڑ گئی۔

مشہور خبریں۔

’آزاد آئینی ادارہ ہے‘، الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سینیٹ کی قائمہ

انسٹاگرام اور تھریڈز نے سیاسی مواد دکھانا بند کردیا

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ

مسلم لیگ(ن) انتخابات سے راہ فرار کے تاثر کو زائل کرنے کیلئے کوشاں

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے’ہر قیمت پر’ پنجاب اسمبلی

ایران مضبوط اور ثابت قدم ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے: صنعاء

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت، ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے: فوادچوہدری

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے

ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس

شاید انہیں بھی پتا ہے کہ ان کی یہ آخری باری ہے لہٰذا جو سمیٹنا ہے سمیٹ لو، مفتاح اسماعیل کا الزام

?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے