?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انہیں عدالتی احکامات کے باوجود جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دی گئی۔
ان خیالات کا اظہار بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عدالتی کارروائی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف مرضی کے امپائرز کے ساتھ میچ کھیل رہے ہیں، سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ’لندن پلان‘ کے تحت پاکستان واپس آیا ہے اور اسے محفوظ راستہ دیا جارہا ہے، عدالتیں مبینہ طور پر میرے مخالفین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔
عدالتی کارروائی شروع ہونے سے قبل تقریباً 2 درجن پی ٹی آئی کارکنوں اور مختلف حلقوں کے امیدواروں نے عمران خان سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی شکایت کی۔
عمران خان نے انہیں بتایا کہ ٹکٹ کی تقسیم کے معاملے میں میرا بہت معمولی عمل دخل تھا، میں ٹکٹوں کی تقسیم سے لاعلم ہوں، پارٹی قائدین کے ساتھ مختصر بات چیت میں 850 ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فوری فیصلہ کرنا میرے لیے ممکن نہیں تھا۔
اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مخصوص حلقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں؟ سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ مجھے 18 ماہ قبل بات چیت کا آپشن دیا گیا تھا لیکن مجھے بالکل نہیں معلوم تھا کہ ’کس کے ساتھ‘ بات چیت کرنی ہے اور ’کیا‘ بات چیت کرنی ہے؟ بات چیت کے لیے صرف ایک معاملہ رہ گیا ہے اور وہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔
عمران خان نے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججوں کے استعفے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ’بلے‘ کے خلاف کی جانے والی تمام کوششوں کا مقصد انتخابات سے قبل پارٹی کو کمزور کرنا ہے لیکن پی ٹی آئی آخری گیند تک لڑے گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔
اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی عام انتخابات میں شیخ رشید کی حمایت کرے گی؟ عمران خان نے جواب دیا کہ پارٹی نے پی ٹی آئی قیادت کی مذمت کے لیے پریس کانفرنس کرنے والوں کو جگہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے ہمیشہ صرف سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر کیوں الزام لگائے لیکن جنرل (ر) فیض حمید پر کیوں نہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج میں احکامات اوپر سے آتے ہیں۔
2018 کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اُس وقت رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کے اچانک بیٹھنے سے پی ٹی آئی بھی متاثر ہوئی تھی کیونکہ ہم ایک مستحکم حکومت بنانے کے لیے درکار سیٹیں حاصل نہیں کر سکے تھے، 2018 کے انتخابات میں 3 ہزار سے کم ووٹوں کے فرق سے 15 نشستیں پی ٹی آئی سے چِھن گئی تھیں۔
’دی اکانومسٹ‘ میں حال ہی میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے بارے میں عمران خان نے کہا کہ میں نے یہ آرٹیکل اپنے وکلا کو زبانی لکھوایا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وہ ریکارڈ پر موجود میرے پرانے انٹرویوز سے مزید معلومات لے لیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کے ہاتھ سے لکھے گئے کچھ نوٹس ضبط کرلیے تھے جو ان کے وکیل جیل کے احاطے سے باہر لے جا رہے تھے لیکن پھر وہ عمران خان کو واپس دے دیے گئے تھے، بعدازاں وہ نوٹس جج کے سامنے پیش کیے گئے، جنہوں نے وکلا کو ہدایت دی کہ وہ واپس کرنے سے پہلے ان صفحات سے عمران خان کے دستخط ہٹا دیں۔
توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔
عدالت میں اب تک 8 گواہان بیان دے چکے ہیں، کیس کی مزید کارروائی 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر کی پس پردہ وجوہات
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے عراق کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں ، کچھ
ستمبر
صیہونیوں کے لیے برازیلی صدر کا بیان ناقابل برداشت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تنازع تیسرے روز
فروری
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے
?️ 1 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے
دسمبر
بھارت نے ہندوتوا سوچ کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی۔ حنا ربانی کھر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر
مئی
یمن میں قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اقوام
مارچ
47 فیصد ٹیکس عوامی مفاد پر خرچ ہوتے نظر نہیں آتے، سروے
?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک عالمی سروے سے پتا چلتا ہے
دسمبر
اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ
?️ 24 فروری 2026اسرائیلی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ رمضان المبارک کے
فروری
اسرائیل اور ترکی کے مابین تصادم کے ممکنہ مناظر
?️ 24 جولائی 202516 جولائی کو شام پر صہیونی ریاست کے حملے کوئی پہلا واقعہ
جولائی