پاراچنار کی صورتحال: کراچی میں پانچویں روز بھی دھرنا جاری

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاراچنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر دھرنے پانچویں روز بھی جاری ہیں جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پارا چنار سے یکجہتی کے لیے دھرنے آج بھی جاری ہیں اور اس وقت 12 مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ رات سے جوہر موڑ پر بھی دھرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث ٹریفک کو متبادل ٹریک پر چلایا جارہا ہے جب کہ شہر میں مختلف مقامات پر پاراچنار میں ہونے والے واقعے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ناتھا خان پُل اور ملیر 15 میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے، 26 دسمبر سے بند شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

ضلع شرقی

مرکزی ایم اے جناح پر روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے جب کہ ٹریفک کو 45 کانگریس سے پی پی چورنگی گرو مندر سے سولجر بازار، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری، بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرومندر کی طرف ڈائیورژن دی ہے۔

کامران چورنگی چاروں طرف ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی سے اندرون علاقوں کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔

جوہر موڑ سے جوہر چورنگی آنے جانے والے دونوں روڈ بند ہیں۔ ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا کی طرف اور جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے والی ٹریفک کو پرفیوم چوک سے یوٹرن دے کر واپس جوہر چورنگی کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

گلستان جوہر بلاک 19 اور 20 کے درمیان امام بارگاہ کٹ مین پروفیسر غفور احمد روڈ آنے جانے والے دونوں روڈ بند ہیں۔ ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا جب کہ نیپا سے جوہر آنے والی ٹریفک کو جوہر موڑ چھیپا یوٹرن سے واپس نیپا کی طرف بھیج رہے ہیں۔

صفورا چورنگی نور الہٰی ہوٹل کے سامنے سے چیک پوسٹ نمبر 5 اور رم جھم ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک کو صفورا سے کرن ہسپتال کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔

ضلع ملیر

ابوالحسن اصفہانی روڈ کی جانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔ ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک و اندرون گلیوں کی طرف، رینجر کٹ سے سروس روڈ جانب پنجاب اڈا کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔

ضلع وسطی

فائیو اسٹار چورنگی مکمل بند ہے اور متبادل راستے پر سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ سے نیپا کی طرف جانے والی سڑک بند ہے جب کہ متبادل طور پر ٹریفک کو اندرون علاقوں میں ڈائیورژن دی گئی ہے۔

شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ کی جانب سرجانی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے اور متبادل راستے کے لیے ٹریفک کو ٹوٹل پیٹرول پمپ سے سروس روڈ کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔

انچولی شاہراہ پاکستان جانب سہراب گوٹھ ٹریفک کے لیے بند ہے اور واٹر پمپ چورنگی سے کارڈیو ہسپتال و گلبرگ چورنگی کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔

نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 جانب ناظم آباد نمبر2 ٹریفک کے لیے بند ہے جب کہ ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔

پاور ہاؤس چورنگی ناگن سے جانب 4k فضل الہٰی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے لیے ٹریفک کو پاور ہاؤس چورنگی سے پہلے شیل پمپ کٹ سے سروس روڈ پر چلا رہے ہیں جبکہ دوسرا روڈ ٹریفک کے لیے چل رہا ہے۔

شاہراہ پاکستان مین عائشہ منزل چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے اور کریم آباد سے آنے والی ٹریفک کو آئی آر سی سے عائشہ منزل برج و اندرونی علاقہ کی طرف، واٹر پمپ سے آنے والی ٹریفک کو عرشی مارکیٹ و اندرون علاقے میں بھیج رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں جاری دھرنوں کے باعث گزشتہ کئی دن سے پروازیں 30 منٹ تا ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی ہیں۔

پی اے اے حکام کے مطابق آج صبح 7 بجے سے اب تک کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے تحت جاری ہے جب کہ کراچی ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بروقت روانہ ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دوپہر کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈی جی پی اے اے کو تازہ ترین فلائٹ آپریشن کے حوالے سے آگاہی دے دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

خلابازوں کے خون میں تبدیلی رونما ہونے سے متعلق اہم تحقیق

?️ 20 جنوری 2022اوٹاوا(سچ خبریں) خلابازوں کے خون میں تبدیلی رونما ہونے سے متعلق سائنسدانوں

صیہونیوں نے غزہ کے عوام پر بمباری کرکے نئے سال کا استقبال کیا

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: صیہونیوں نے دو سال پہلے کی طرح اس سال بھی

اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات سے شام کے اتحاد کو خطرہ

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

واشنگٹن پوسٹ: یورپ ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا خواہاں ہے۔ امریکی حملے کے بعد مذاکرات مشکل

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایران کے ساتھ مذاکرات پر

وزیراعظم کا عالمی برادری سے انتہاپسندی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان عالمی برادری سے انتہا پسندی 

حکومت کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہے

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمانی

صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے

پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کرنے میں خود کو اہم اسٹیک ہولڈر سمجھتا ہے

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے علاقائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے