?️
پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے مرکز پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین نے دھرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سڑکیں کھلنے اور عوام کے لیے محفوظ آمد و رفت یقینی بنائے جانے تک احتجاج جاری رہے گا، پاراچنار میں فریقین کے درمیان بدھ کو امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین نے کہا ہے کہ سڑکیں کھلنے، ٹریفک کی روانی معمول پر آنے اور لوگوں کی سلامتی یقینی بنائے جانے تک پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا جاری رہے گا۔
دریں اثنا، ضلع کرم میں دونوں طرف سے سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ متاثرہ علاقوں کو جانے والی سڑکیں جلد کھل جائیں گی اور علاقے میں معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کہا ہے کہ پاراچنار شہر، بشارا اور 100 سے زائد دیہات کو خوراک اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک رفاہی تنظیم کے ذریعے پاراچنار کو ادویات کی فراہمی پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے جبکہ دیگر متاثرہ علاقوں کو بھی ادویہ فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
بدھ کو کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے حکومت کی سرپرستی میں گرینڈ امن جرگے کی کوششوں کے نتیجے میں امن معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
جرگے کے رکن سید رضا حسین کے مطابق جرگے کے ارکان اور فریقین کے عمائدین نے 14 نکاتی امن معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد سڑکیں کھولنے سمیت امن کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی کے دفتر میں تمام سینئر سول اور فوجی افسران سے ملاقاتیں شروع ہو چکی ہیں، سڑکوں کو کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور مسافروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پاراچنار کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد سڑک سمیت ضلع کرم کی سڑکیں گزشتہ 87 روز سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
دریں اثنا وزارت قومی صحت نے پاراچنار اور ضلع کرم کے دیگر علاقوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت پر قابو پانے میں تعاون کرنے پر پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزارت نے ایک تعریفی خط میں پی پی ایم اے کی کوششوں اور مشکل وقت میں شورش زدہ علاقے میں ضروری طبی سامان کی فراہمی کے عزم کو سراہا۔
وزارت نے صحت کی دیکھ بھال کے اہم وسائل کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے اور سب کے لیے صحت مند اور زیادہ منصفانہ مستقبل کے لیے شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے پی پی ایم اے کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم: توہین عدالت کیس کل سماعت کیلئے مقرر
?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کے
جون
صیہونی فوجی ریڈیو کا داعش سے وابستہ گروہ کے سرغنہ سے انٹرویو؛ انتشار پھیلانے کی کوشش
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:غزہ کے علاقے رفح میں سرگرم داعش سے وابستہ گروہ
جون
مریم نواز کا چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ’ون ونڈو آپریشن‘ سہولت دینے کا فیصلہ
?️ 14 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین میں
دسمبر
امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی سرحدی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا حکم
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ٹرمپ کے دور کا
دسمبر
نیتن یاہو کو اب معلوم ہوا ہے اسرائیل کہاں جا رہا ہے
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو درپیش
اگست
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست
آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ
?️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے
اپریل
ایک سیاستدان جیل سےنکلنے، دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو
?️ 10 دسمبر 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
دسمبر