?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ لوگوں سے ٹیکس لینے کیلئے ایف بی آر کو مکمل آٹومیٹڈ کیا جائے گا، رواں سال ٹیکس وصولیوں ہدف جلد پورا کرلیں گے،ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے، لاکھوں ڈالر باہر گئے، اب سب کو ٹھیک کردیں گے۔ اسلام آباد میں نئے آٹومیشن آف کرنسی ڈیکلیئریشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے ٹیکس لینے کیلئے ایف بی آر کو مکمل آٹومیٹڈ کیا جائے گا، ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس نہ دینے والوں تک پہنچ رہے ہیں، لوگ ٹیکس دیتے ہی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1990 میں غیرملکی کرنسی کو باہر لے جانے کے لیے کھولا گیا، لاکھوں ڈالر باہر گئے، اب سب کو ٹھیک کردیں گے، سامان چین سے آتا ہے، انوائسنگ دبئی سے ہوتی ہے، یہ تو اندھے کو بھی پتا چل جاتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
تمام چیزوں کو آٹومیشن سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے، ٹیکس اور زرمبادلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آٹومیشن سمیت اصلاحات لانے کیلئے کام کر رہی ہے، پاکستان نے ترقی کرنی ہے اور آگے جانا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں انڈرانوائسنگ ہو رہی ہے، جس سے ریونیو محصولات میں نقصان ہورہا ہے، ایف بی آر کو آٹومیٹڈ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کسٹم میں بھی سنگل ونڈو سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور مہنگائی 12.96 فیصد تک بڑھ کر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ مہنگائی، جس کا اندازہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سے لگایا جاتا ہے، جنوری 2020 کے بعد سب سے بلند سطح پر تھی جبکہ ماہانہ بنیاد پر افراط زر دسمبر کے مقابلے میں 0.39 فیصد تک بڑھی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اسکولوں کے نصاب
اکتوبر
کراچی: صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد
?️ 21 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی
مارچ
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے
?️ 31 جولائی 2025پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوئے پاکستان اور
جولائی
Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019
?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین
نومبر
چین کی کینیڈین شہری کو 11 سال قید کی سزا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:چین کی ایک عدالت نے 2018 میں گرفتارکیے جانے والے کینیڈین
اگست
جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے
مئی