?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ٹی ایل پی کے کارکنان ہفتے کے روز دارالحکومت کی جانب مارچ کرتے ہوئے روانہ ہوئے۔
ٹی ایل پی نے اپنے مظاہروں کا آغاز جمعرات کو لاہور سے کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے تک مارچ کرے گی، تاکہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے صحافیوں نے رپورٹ کیاکہ یہ مظاہرے جمعے کو اس وقت پرتشدد ہوگئے تھے، جب پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس فائر کیے، جب کہ مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا تھا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی اقدامات اور ٹریفک پابندیوں کے باعث سرگرمیاں مسلسل دوسرے روز بھی متاثر رہیں، حکام نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور اہم سڑکیں بند کر دیں، دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر مظاہرین کی آمد کے پیشِ نظر شپنگ کنٹینرز بطور رکاوٹ رکھے جا رہے تھے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ’دارالحکومت میں ہر قسم کی بھاری گاڑیوں کا داخلہ اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیض آباد کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے باعث ٹریفک میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، اور شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ مشکلات سے بچ سکیں۔
کمیٹی چوک، لیاقت باغ موڑ، ڈی اے وی کالج چوک، ایم ایچ چوک، اور ناز سنیما سمیت اہم چوراہے بند کر دیے گئے ہیں، صدر کے علاقے میں حیدر روڈ، سوزوکی اسٹینڈ اور مری چوک بھی بند رہے، جب کہ کچہری چوک جانے والے راستے ناقابلِ رسائی رہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوان پل اور نیو گلزار قائد پر جزوی ٹریفک بحال ہو گئی ہے، مگر چکری، تھالیاں، برہما، اور مندرہ جیسے بڑے انٹرچینجز بدستور بند ہیں، جس سے راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر رسائی منقطع ہو گئی ہے، یہی صورتحال دیہی داخلی راستوں پر بھی رہی، جہاں ڈھوک تلا موڑ، میسہ کسوال، بائی خان پل، اور جی ٹی روڈ نزد گوجر خان بند رہے۔
ادھر موٹروے حکام کے مطابق ایم-1 صرف پشاور کی سمت میں کھلی ہے، جب کہ ایم-2 راولپنڈی اور لاہور دونوں سمتوں میں بند ہے۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ جمعے کی جھڑپوں میں 50 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، جب کہ ٹی ایل پی کے بعض کارکنوں کی ہلاکت کے دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ مظاہرے دراصل اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کے لیے منظم کیے گئے تھے، جس کی پاکستان نے حمایت کی، تاہم اب یہ فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ٹی ایل پی کے سینئر رہنما علامہ محمد عرفان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ہمارے کوئی اور مطالبات نہیں ہیں، سوائے اس کے کہ ہم غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ ہم کب اسلام آباد پہنچیں گے، مگر حکومت ہمارے ساتھ ظلم کر رہی ہے۔ ہم حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جمعرات کو عہد کیا تھا کہ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں کسی بھی انتہا پسند سرگرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جو معاہدہ حماس اور فلسطین کے لیے قابلِ قبول ہے، وہ آپ کے لیے کیوں قابلِ قبول نہیں؟
اسرائیل نے جمعے کے روز دوپہر کے قریب جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فوجوں کو واپس بلانا شروع کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ، اشرف غنی نے وزیر داخلہ کو عہدے سے برطرف کردیا
?️ 21 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن حملوں میں شدید اضافہ ہورہا
مارچ
گلگت میں مسافر بس پر فائرنگ، 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
?️ 25 مارچ 2021اسکردو(سچ خبریں) گلگت کے علاقے نلتر پائین میں نامعلوم افراد نے مسافر
مارچ
مہاجرین کی مسلسل واپسی اور قیدیوں کے تبادلے کا نیا دور
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے بارہویں روز بھی
جنوری
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے
?️ 13 مئی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مئی
غزہ کی پٹی پر اے ایف پی کا بے مثال بیان
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیس خبررساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک سرکاری بیان جاری
جولائی
پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے
نومبر
پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
اگست
ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زائد
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شائع شدہ اعدادوشمار کے
فروری