?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی تاریخی کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کروانے میں کردار قابلِ تحسین ہے، ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کروانے میں بھی کرداد ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بھی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی، امریکی صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا اشارہ بھی دیا ہے، صدر ٹرمپ کی کامیاب امن کوششیں تاریخی اور انسانیت کی خدمت کے مترادف ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امید ہے صدر ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی ایسا ہی تاریخی کردار ادا کریں گے، غزہ میں نشانہ بننے والے معصوم فلسطینی بھی پائیدار امن کے لیے صدر ٹرمپ کی مداخلت کے منتظر ہیں، انسانیت صیہونی مظالم اور فلسطینی نسل کشی کے خاتمے کی منتظر ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرینی فوج کو اسلحہ کے ساتھ ساتھ اور کیا فراہم کیا جا رہا ہے؟
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین سے رہا ہونے والے روسی قیدیوں میں سے ایک
جولائی
بائیڈن نے روس کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت کی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور
ستمبر
برطانیہ کا طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے ان کا ملک طالبان
ستمبر
ایران اور افریقہ کے بڑھتے تعلقات سے صیہونی پریشان
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے ایران اور افریقی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے
ستمبر
سفاکیت، قتل و غارت گری؛صیہونیت کی حقیقت
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:یہ صرف صہیونیت کا نظریہ ہے جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے
دسمبر
بارش اور سردی سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات دوگنا
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین الیوم نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی پناہ
جنوری
حماس اب بھی غزہ پر حکومت کرنے کا خواہاں
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیوتھ احرانوت کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے
دسمبر
پاکستان کا بھارت میں جوہری مواد کی چوری کی تحقیقات اور ایٹمی تنصیبات کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا مطالبہ
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی
مئی