ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بندکی جائیں: سندھ وزیر اعلیٰ

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔انہوں نے یہ ہدایت وزارت خزانہ کو دی ہے کہ جولائی سے تنخواہیں بند کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صوبے میں ویکسی نیشن کے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔

مراد علی شاہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہےکہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کی جائیں۔دوسری جانب سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک 15 لاکھ 50 ہزار 553 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 21 ہزار افراد پہلی ڈوز اور  4 لاکھ 29 ہزار افراد دوسری ڈوز لگواچکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 78 ہزار 799 افراد کو ویکسین لگائی گئی جن میں سے 57 ہزار 541 افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی اور  21 ہزار 258 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل کی جاچکی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ رواں برس ملک میں 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایسی فوج جو صحافیوں پر بھی براہ راست گولی چلاتی ہے

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ 22 سالوں میں صرف مغربی کنارے میں کم از

کیا امریکہ نیٹو کا وفادار ہے؟

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی قومی سلامتی کونسل نے اعلان کیا کہ امریکہ

بی بی سی اسکینڈل اور مغرب میں "آزادی اور تقریر کی آزادی” کہلانے والا جھوٹ

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: رائی یوم اخبار کے چیف ایڈیٹر نے "پینوراما” پروگرام میں

سندھ:7جون سے  نئی انسداد پولیو مہم کا آغاز

?️ 5 جون 2021کراچی(سچ خبریں) سندھ میں 7 جون سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم

نیتن یاہو کے اردگان کے خلاف سخت بیانات

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: بنیامین نتن یاہو، وزیراعظم صیہونی حکومت، نے ترکی کے صدر رجب

ابھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں؛ عراق سے انخلا کے سلسلہ میں امریکہ کا بیان

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی سرزمین پر امریکی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان

بحران کا شکار فوج؛ صہیونی معاشرے کو تباہی کے دہانے پر لانے والے فاشسٹ فوجی

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:اگرچہ تشدد اور جرائم کی جڑیں جعلی صہیونی حکومت کی بنیادوں

صیہونی وزیر داخلہ کے دفتر میں سکیورٹی کی حالت زار؛ ذاتی معلومات افشا

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ داخلہ ایتمار بن گویر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے