قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی:ترجمان پاک فوج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اعلامیہ میں اندرونی معاملات میں مداخلت کا ذکر تھا ، خط میں استعمال کی گئی زبان اور بیرونی مداخلت پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی اس لیے امریکی سفیر کو ڈیمارچ کیا گیا ، کیوں کہ اس اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ جو بات چیت کی گئی وہ پاکستان میں مداخلت کے مترادف ہے اسی پر ڈیمارچ دیا گیا تھا اور انہی الفاظ پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کی طرف سے آرمی چیف سے کہا گیا تھا کہ ڈیڈ لاک ہے بیچ بچاؤ کروائیں ، جس کے بعد آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاؤس گئے جہاں تین آپشنز پر بات ہوئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ، وزیراعظم استعفیٰ دیں یا عدم اعتماد واپس ہو ، جس پر وزیراعظم نے کہا عدم اعتماد واپس ہونے والا آپشن قبول ہے لیکن جب تیسرا آپشن اپوزیشن کے سامنے رکھا گیا تو انہوں نے کہا ہمیں یہ آپشن منظور نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ عوام کا فوج سے ایک ہی مطالبہ رہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، اب ہم نےاس کوعملی جامہ پہنایا ہے، سیاسی قائدین کو کہا تھا ہم خود کو سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ہمیں ان معاملات سے باہر ہی رکھیں، آرمی چیف نے کہا کہ میں کبھی کسی کے پاس نہیں گیا تو مجھ سے باربار ملنے کیوں آتےہیں ، 9 اپریل کووزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات کی خبرجھوٹ ہے، 9اپریل کو کوئی وہاں نہیں گیا یہ واہیات خبرہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا اپنے نام کے اشتہارات کے استحصال پر اعتراض

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے کانگریس کی پرائمری میں ٹرمپ

برطانوی خواتین کے لیے فٹ بال ورلڈ کپ کے نتائج، مار پیٹ اور جنسی تشدد

?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:فٹ بال کو ایک خوبصورت کھیل کہا جاتا ہے، لیکن میرے

ریاستھائے متحدہ؛ ظاہری طاقت سے لے کر داخلی کمزوری تک

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے عالمی طاقت ہونے کے مظاہرے اور اس کی داخلی

ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 25 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے

کینالز کی تعمیر کا معاملہ، حکومت کا پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کینالز کی تعمیر معاملہ پرحکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی

کیا اسرائیل کو نئی کابینہ درکار ہے؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں حزب اختلاف کے اتحاد کے رہنما یائر لاپیڈ

امریکی طلبہ کی بغاوت نے صہیونیوں کو کیوں ڈرایا؟

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے

’سب کرکے دیکھ لیا آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے‘ میاں اسلم قبال کا مقتدرہ کو مشورہ

?️ 12 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے