?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ عوامی مالیات کے نظم و نسق اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آئی ایف سی جیسےبین الاقوامی اداروں کی مہارت اور مالی وسائل سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نےیہ بات انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات میں کی، جس کی قیادت آئی ایف سی کی گلوبل ڈائریکٹر برائے پبلک پرائیویٹ پرائیویٹائزیشن و کارپوریٹ فنانس ایڈوائزری، لنڈا رودو مونینگیٹرووا کر رہی تھیں۔
یہ ملاقات وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران مونینگیٹرووا نے پاکستان سے آئی ایف سی کے عزم کا اعادہ کیا اور ملک میں جاری میکرو اکنامک اصلاحات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے اقدامات کی حمایت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد نے بتایا کہ وہ پاکستان ایک کھلے ذہن کے ساتھ آئے ہیں تاکہ مارکیٹ کا جائزہ لیں اور کلیدی سرکاری سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے ممکنہ سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندہی کر سکیں۔
وفد نے بتایا کہ آئی ایف سی کو دنیا بھر میں مختلف شعبوں بشمول انفراسٹرکچر، توانائی، ٹرانسپورٹ، عوامی مالیات اور نجکاری میں وسیع تجربہ حاصل ہے جسے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں معاونت کے لئے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ وفد نے پاکستان کے ساتھ ممکنہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔وفاقی وزیرِ خزانہ نے آئی ایف سی کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ادارے کی تکنیکی مہارت اور مشاورتی تعاون کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام بحال ہو چکا ہے جو معیشت کی مضبوطی کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے اس استحکام کو برقرار رکھنے اور طویل مدتی، پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ عوامی مالیات کے نظم و نسق اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے درپیش مالی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی اداروں جیسے آئی ایف سی کی مہارت اور مالی وسائل سے فائدہ اٹھانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ جیسے ماڈلز کے ذریعے ضروری اصلاحات کے نفاذ اور توانائی، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے مؤثر نظام کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔آئی ایف سی کے وفد نے پاکستان میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا اور طویل مدتی اور جامع معاشی ترقی کے حصول کے لئے مشاورتی خدمات اور سرمایہ کاری کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
وزیر دفاع کا ضرورت کے تحت سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ
?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضرورت پڑنے
جون
صیہونی حکومت کی کابینہ کی طرف سے خطرناک منصوبوں کی منظوری کا کیا مطلب ہے؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیاسی اور سیکورٹی کابینہ نے گذشتہ رات
مئی
ہنیہ؛ اکیسویں صدی کے مجاہدین کے لیے ایک حقیقی مثال
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ، جسے اسماعیل ہنیہ کے نام سے جانا
اگست
سابق رکن کانگریس نے ٹرمپ اور ایران کے حوالے سے ان کے مؤقف پر سخت تنقید کی
?️ 18 فروری 2026سابق رکن کانگریس نے ٹرمپ اور ایران کے حوالے سے ان کے
فروری
تیونس اور تل ابیب نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت کی
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج شام بدھ کو
جون
ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے
اپریل
فرانس میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان، آزادیِ عقیدہ کے دعوے دار خود کٹہرے میں
?️ 14 دسمبر 2025 فرانس میں اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان، آزادیِ عقیدہ کے دعوے دار
دسمبر
پاکستان و سعودی عرب کے رہنماؤں کی ملاقات؛ مسئلہ فلسطین پر تبادلۂ خیال
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان
جون