وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف کس نے شکایت جمع کی ہیں؟:سندھ ہائی کورٹ

فیصل واوڈا

🗓️

سندھ(سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی امور فیصل واڈا کی جاب سے دوہری شہریت کے معاملے میں الیکشن کمیشن میں بتا دیجئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ وفاقی وزیر کے خلاف کس نے شکایت جمع کی ہیں؟

وفاقی وزیر آبی امور فیصل واڈا نے دوہری شہریت کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ممکنہ نااہلی کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تاہم وفاقی وزیر کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن  وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔انہوں نے فیصل واڈا کے وکیل کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن میں بتا دیجئے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ وفاقی وزیر کے خلاف کس نے شکایت جمع کی ہیں؟

فیصل واڈا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل اور دیگر نے الیکشن کمیشن میں براہ راست شکایت درج کرائی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کو براہ راست شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔

دوران سماعت جسٹس امجد ستہو نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی فیصل واڈا کیس میں حکم نامہ جاری کیا ہے۔جس پر فیصل واڈا کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نیا ٹریبونل بن سکتا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کیسے سن سکتا ہے، اگر کراچی میں کیسز چل رہے ہوتے تو الگ بات تھی۔

وکیل نے جواب دیا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روکا جائے کیونکہ کمیشن نے حقائق کے خلاف فیصل واڈا کی درخواست مسترد کی تھی۔

فیصل واڈا کے وکیل نے اپنے دلائل میں زور دیا کہ الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔

بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو فیصل واڈا کے خلاف کارروائی سے روکنے سے متعلق فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی اور الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

خیال رہے کہ 3 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل واڈا کو مستعفی ہونے کے باعث نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 صفحات پر مشتمل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واڈا کے مستعفی ہونے کے باعث انہیں نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

قانون کے مطابق دوہری شہریت کے حامل فرد کو اس وقت تک الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں جب تک وہ دوسری شہریت ترک نہیں کردیتے۔

اسی معاملے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2018 میں 2 قانون سازوں ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت دوہری شہریت پر نااہل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس کے اوائل میں ایک انگریزی اخبار ‘دی نیوز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کے وقت وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا دوہری شہریت کے حامل تھے۔

وفاقی وزیر فیصل واڈا کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی 11 جون 2018 کو جمع کروائے، جو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ہفتے بعد 18 جون کو منظور ہوئے۔

تاہم اس معاملے کے 4 روز بعد پی ٹی آئی، ایم این اے نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں اپنی شہریت کی تنسیخ کے لیے درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق دوہری شہریت کے حامل فرد کو اس وقت تک الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں جب تک وہ دوسری شہریت ترک نہیں کر دیتے۔

اسی معاملے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2018 میں 2 قانون سازوں ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت دوہری شہریت پر نااہل کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹیوں اور حریفوں کے انتظامات پر ایک نظر

🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کی چار ریاستوں پنجاب، سندھ، سرحد اور بلوچستان میں قومی

کرپشن کیس: پی ٹی آئی کے علی محمد خان ریمانڈ پر جیل منتقل

🗓️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی

یو ائے ای کی ایک بار پھر فلسطینیوں کے ساتھ غداری

🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے سائبر سے متعلق متحدہ عرب امارات

ماورا حسین کی راحت فتح پر بنائے گئے پیروڈی گانے کی ویڈیو وائرل

🗓️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی

صیہونی فوج میں ہائی الرٹ

🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار

کیا اسرائیل حماس کو ختم کر سکتا ہے؛ موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف

🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کو 200 سے زائد

اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے

پہلی بار کوئی خاتون شمالی کوریا کی وزیر خارجہ بنی

🗓️ 11 جون 2022سچ خبریں:   شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے آج ہفتہ، 11 جون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے