?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے تاریخی پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ طے پانا پاکستان کی عسکری قابلیت کا اعتراف اور تاریخی سنگ میل ہے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی دفاعی معاہدے کے اصل روح رواں ہیں۔
عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ لا الہٰ الا اللہ کے وارثوں کے مابین مشترکہ دفاعی حکمت عملی نئے دور کا آغاز ہے، دونوں اسلامی ممالک امن کے علمبردار ہیں۔ معاہدے سے عالمی برادری کو مثبت پیغام ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طاقت کے اظہار کی بجائے دفاع کا ضامن ہو گا ۔ اس کا مقصد خطے میں امن کا فروغ اور توازن برقرار رکھنا ہے ۔ ایک بار پھر پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوا ہے ۔ معاہدے سے خطے میں دفاعی استحکام کو دوام ملے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ازبکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم
فروری
چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس
اپریل
مروان برغوطی کی قید تنہائی پر بن گور کے حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مروان برغوطی کی قید تنہائی
اگست
دہشت گردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق
?️ 4 مارچ 2024شمالی وزیرستان : (سچ خبریں) ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں
مارچ
اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان سامنے آگیا
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے 7
دسمبر
سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد رانا ثنا اللہ کا ریفرنس بھجوانے کا اعلان
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ریفرنس بھجوانے
جولائی
آئرن ڈوم اور اسرائیل کی ہوا بازی کی صنعت تباہی کے دہانے پر
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: آج اسرائیلی ایوی ایشن کمپنی کو اپنی بقا کے لیے
جنوری
حماس کے غیر مرئی کمانڈر محمد ضیف یا اسرائیل کے لیے موت کا فرشتہ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کا سب سے مشہور محمد اور فلسطین کا ہیرو
اکتوبر