وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ہیڈ آف ایوانجیلیکَل لوتھرن چرچ آف فن لینڈ کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ہیڈ آف ایوانجیلیکَل لوتھرن چرچ آف فن لینڈ آرچ بشپ ٹیپی لوما اپنے وفد کے ہمراہ جس میں فن لینڈ کے پاکستان میں سفیر ہنورپاٹی بھی شامل تھے، نےملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران آرچ بشپ نے حکومت پاکستان کی اس اقدام کو سراہا کہ اس نے ایک مخصوص وزارت برائے انسانی حقوق قائم کی ہے جو عالمی سطح پر ایک منفرد اقدام ہے کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے اس نوعیت کا باقاعدہ ادارہ موجود نہیں ہے۔وفد کو وزارت کی تنظیمی ساخت، اس کے منسلک شعبہ جات اور قانونی کمیشنز سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ وزارت کے انسانی حقوق کے فروغ، تحفظ اور توسیع کے وسیع دائرہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تبادلہ خیال میں وزارت کے کثیر جہتی کردار کو اجاگر کیا گیا جس میں بنیادی حقوق کے تحفظ، خلاف ورزیوں کی نگرانی، شعور اُجاگر کرنا، اور صوبائی حکام اور سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ مربوط اقدامات شامل ہیں۔آرچ بشپ نے وزارت کی جامع حکمت عملی کو سراہا جو کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ اور سہولت کے لئے وقف ہے، بشمول اقلیتوں کے حقوق، خواتین کے حقوق، بچوں کی حفاظت اور معذور افراد کے حقوق۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے بین المذاہب مکالمے، سماجی شمولیت اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف کمیونیٹیز میں احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور ہر شہری کو عزت، مساوات اور تحفظ کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔آرچ بشپ نے وزارت کی جاری کوششوں کی تعریف کی اور حکومت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مزید تعاون کی توقع ظاہر کی تاکہ انسانی حقوق اور پرامن بقائے باہمی کو مستحکم کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، سعید غنی

?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا

لاکھوں یمنیوں کا مارچ؛ ایرانی حملے کی حمایت

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن میں "شہیدِوں سے وفاداری” کے عنوان سے تاریخی ملین

غزہ کی مساجد میں تکبیر کی گونج ؛صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ بھوک ہڑتالی جنگ میں ہشام ابو ہواش

سومالیہ میں مصر اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ تصادم کا خدشہ:صہیونی میڈیا

?️ 18 فروری 2026سومالیہ میں مصر اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ تصادم کا خدشہ:صہیونی میڈیا

کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر بلائی گئی میٹنگ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش

?️ 25 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر

کیا سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان نیا معاہدہ ہونے والا ہے؟نیوزویک کی رپورٹ

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی حکومت آئندہ

غزہ اور لبنان کی حمایت میں لاکھوں یمنیوں کی احتجاجی ریلی

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:یمن میں صنعاء سمیت کئی صوبوں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے

افغان حکومتی وفد کی شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریب میں شرکت کا اعلان 

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: افغانستان کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس ملک کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے