وفاقی حکومت کے ملکی قرضے بڑھ کر 340 کھرب روپے پر پہنچ گئے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 30 کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔

کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فروری میں حکومت کے قرضے 9.7 فیصد بڑھ کر 340 کھرب روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 میں 310 کھرب روپے تھے۔

فروری میں وفاقی حکومت کے ملکی قرضے 340 کھرب روپے تک پہنچ گئے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے 277 کھرب روپے کے مقابلے میں 23 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔حکومت کے ملکی قرضوں پر طویل المدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا غلبہ رہا، جو جون 2022 میں 176 کھرب 87 ارب روپے کے مقابلے میں فروری کے آخر تک 20 فیصد اضافے کے بعد 211 کھرب 51 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی بینک کے قرضے (بشمول غیر ملکی قرض) مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 8 مہینے میں 13.7 فیصد بڑھنے کے بعد 543 کھرب 53 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

فروری کے اختتام تک روپے میں غیر ملکی قرضے 21 فیصد بڑھنے کے بعد 202 کھرب 81 روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 کے اختتام پر 167 کھرب 40 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے تھے، تاہم بیرونی قرضے کا حساب 261.6 روپے فی ڈالر کی شرح تبادلہ سے لگایا گیا لیکن ڈالر کی موجودہ شرح 287 روپے سے زائد ہے۔

حکومت کے ملکی قرضوں پر طویل المدتی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کا غلبہ رہا، جو جون 2022 میں 176 کھرب 87 ارب روپے کے مقابلے میں فروری کے آخر تک 20 فیصد اضافے کے بعد 211 کھرب 51 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ تاہم ٹریژری بل کے ذریعے قیل المدتی قرضے جولائی تا فروری معمولی کمی کے بعد 62 کھرب 94 ارب روپے تک پہنچ گئے جو جون 2022 میں 67 کھرب 52 ارب روپے تھے۔

مشہور خبریں۔

مئی 2023 کے بعد سے ہفتہ وار مہنگائی 44.64 فیصد کی بُلند ترین سطح پر

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی مئی 2023 کے بعد سے

یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے سے مغربی ممالک کیوں پریشان ہیں؟

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف لڑائی کے میدان میں یمنی مسلح افواج

صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک

 کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟

?️ 13 نومبر 2025  کیا برطانوی معیشت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے؟ تازہ ترین

مجھے طویل جنگیں پسند نہیں:ٹرمپ

?️ 8 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے

ٹرمپ بن سلمان کی مدد سے مشرق وسطیٰ میں ایک نئے محور کی تلاش میں 

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن سے

سعودی ہوائی اڈے ابھا پر یمنی حملہ

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:   سعودی اتحاد نے تسلیم کیا کہ سعودی عرب کے ابہا

آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہے : میجر جنرل رضائی

?️ 7 ستمبر 2026سچ خبریں: ایران کے سپریم قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے