?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ وزرات قانون و انصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاز کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا، گورنر نے آئین شکنی کی۔ صدر عارف علوی نے پارٹی چئیرمن کے حکم پر آئین قربان کر دیا۔ بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کر لئے گئے جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے۔ قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کر کے دائر کرتی ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں مزاحمتی نوجوانوں کی قابض فوج کے ساتھ جھڑپ
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی
دسمبر
غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر بیٹسلیل اسموٹریچ نے نسل
اگست
The ‘Deadpool’ creator Liefeld praises "The Night Comes for Us”
?️ 14 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
یمنی فوج نے اماراتی جاسوس طیارے کو مار گرایا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان یحیی ساری نے بدھ
جنوری
فرانسیسی صدر کا پارلیمنٹ کو منحل کرنے کا منصوبہ
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: یورو نیوز ٹی وی چینل کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل
جولائی
ہمارے ملک میں طاقت کے لیے اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی کی ضرورت ہے: امریکی قانون ساز
?️ 1 مئی 2026 سچ خبریں:مارجوری ٹیلر گرین، حال ہی میں مستعفی ہونے والی امریکی
مئی
شام میں انسانی بحران کی اصل وجہ ترکی ہے: اقوام متحدہ میں شامی نمائندہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور
دسمبر
’ایسے نہیں چلے گا‘، پرویز الہیٰ کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی
?️ 11 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے
دسمبر