?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم اپنا حق مانگیں گے، اسے کوئی خیرات نہ سمجھے، وفاق کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا حق لینے کی بات کو ہلکا نہ لے، اگر حق نہیں دیں گے تو وفاق بھی اسلام آباد میں چین سے نہیں بیٹھے گا۔
پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارے اور عوام کے درمیاں پل کا کردار ادا کرتا ہے، ہماری بھر پور کوشش ہے کہ اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں نبھائیں، ہمارے صوبے نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، فورسز کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی قربانیاں ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے پشاور پریس کلب کے لیے 5 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرنے کے علاوہ 50 صحافیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے ہر مہینہ 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے مہینے سے میڈیا انکلیو پر عملی کام شروع کردیا جائے گا۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے حقوق لیکر رہیں گے کیونکہ اس کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، غریب عوام کو برابری کی بنیاد پر لیکر آئیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ماورائے آئین اقدامات ہوئے، سابق وزیر اعظم جیل سے باہر آئیں گے تو ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ ادارے خدمت کے بجائے سیاسی طور پر نشانہ بناتے ہیں، ہم نے اپنے اداروں کی اصلاح کرنا ہے، ایسی قانون سازی کریں گے جس سے کرپشن کو روک سکیں۔
ان کا ہم اپنی حکومت پر تنقید برائے اصلاح کو خوش آمدید کہتے ہیں، عوام کے ساتھ یہ عہد ہے کہ کبھی مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگیں گے، اسے کوئی خیرات نہ سمجھے، میں اپنے صوبے کا حق لیکر رہوں گا، گھوڑ سوار ہوں، گھوڑے جیسے جانور کو قابو کرتا ہوں، وفاق کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا حق لینے کی بات کو ہلکا نہ لے، اگر حق نہیں دیں گے تو وفاق بھی اسلام آباد میں چین سے نہیں بیٹھے گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اپنے صوبے کے حق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، اپنے صوبے کا حق لیکر رہوں گا، اپنا حق زبردستی لیا تو پھر وفاق کو کوئی شکریہ بھی نہیں ادا کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی بھی صوبے کے حقوق کے لئے جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عوام کا ٹیکس انہیں عوام پر خرچ ہوگا، میں سخی انسان ہوں، ہمارے صوبے کا خزانہ خالی نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن اور نیتن یاہو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر متفق ہونے کی وجہ ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم
ستمبر
کیا اسرائیل غزہ کی سرنگوں کو سمندر کے پانی سے بھر سکتا ہے؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دو ماہ کے دوران اسرائیل کو درپیش
دسمبر
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی
جولائی
صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپ میں زبردست مظاہرے
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی طرف بحری امدادی کونوائی "عزم” پر صہیونی ریاست
اکتوبر
صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے۔ مریم نواز
?️ 24 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹی بی (تپ دق) کے
مارچ
اپیل یا آئینی درخواست زیر التوا ہونے سے ازخود چیلنج شدہ فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا، سپریم کورٹ
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قرار
جولائی
60 فیصد برطانوی فیکٹریوں کے بند ہونے کا خطرہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:بلومبرگ نے بتایا کہ ایک سروے کے نتائج کے مطابق 10
ستمبر
تل ابیب یونیورسٹی مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر: اسرائیل شام کی دلدل میں پھنس جائے گا
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی میں مڈل ایسٹ اسٹڈیز کے پروفیسر ایال
مئی