وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، ہم آپ کے سامنے کچھ حقائق رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر 8 فروری کی تاریخ الیکشن کے لیے طےہوئی، الیکشن پرامن ہوئے، لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے یہی پیغام دیا ہے کہ ہمیں غلامی ناقابل قبول ہے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو گزشتہ 2 سال سے مشکلات کاسامنا ہے، پوری کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے تمام نتائج کا فوری اعلان کیا جائے، 12 بجے تک صرف 10 فیصد نتائج آئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی انتخابی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں پہلے بھی ناکام تھا، الیکشن کمیشن نے ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی یقین دہانی کرائی تھی، الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کو بر وقت تیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو ہار میں تبدیل کیا گیا، ہمیں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں 170 سیٹیں حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پنجاب میں بھی اکثریت میں جارہے ہیں، میں قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عوام نے غلامی کو نامنظور کیا ہے۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس کے پاس 50 سیٹوں کی اکثریت ہے وہ بھی وزیر اعظم کی طرح تقریر کر رہےتھے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ہم وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری اکثریت کو تسلیم کیا جائے ، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور اپنی مرضی کی حکومت نہ بنوائی جائے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے رات 12 سے پہلےتمام نتائج کااعلان کیا جائے۔

مزید کہا کہ اگر کسی کو مسلط کیاگیا تو جمہوریت اور معیشت برداشت نہیں کرسکے گی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جان بوجھ کر نتائج کو روک کر اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا رہا ہے۔

انہوں نے تنبیہ دی کہ اگر آج باقی نتائج جاری نہ ہوئے تو کل ان حلقوں کے ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل درخواست دی تھی۔

مزید کہا کہ فیصلہ کریں گے کہ آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شامل کرنا ہے یا نہیں۔

انہوں نے باور کروایا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہم آگے بڑھنا چاہتےہیں، ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے دشمنی نہیں ہے۔

مزید کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کی سیٹیں ہماری اور ہماری سیٹیں ان کی ہیں، پارٹی جوائن کرنے کا فیصلہ جلد کریں گے اور مخصوص نشستیں حاصل کریں گے۔

مشہور خبریں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

امریکی فوجی اڈے عرب ممالک کے نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے ہیں:عطوان

?️ 18 ستمبر 2025امریکی فوجی اڈے عرب ممالک کے نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ کے

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت سوچی سمجھی سازش قرار

?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور

محمد بن سلمان ہندوستان میں

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کل ہندوستان میں ایک

صہیونیوں کو فلسطین سے نکلنے کا وقت قریب ہے: عطوان

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:     فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے غزہ کے قریب

فلسطینی مجاہد بیٹی ایک بار پھر صیہونیوں کے ہاتھوں گرفتار

?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر عہدہ سنبھال لیا

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: نیویارک کے مسلمان اور ڈیموکریٹ میئر زهران ممدانی نے گذشتہ شب

عمران خان نے کبھی پاکستان نہ چھوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے

?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کے چیئرمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے