وزیرِ اعظم کی مون سون سے قبل تیاریوں کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے عالمی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

دوران اجلاس وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی اور فوری عملدرآمد کا حکم دیا، اور کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔

وزیراعظم نے پانی کے بہتر انتظام کیلئے قومی سطح پر منصوبہ سازی کیلئے نیشنل واٹر کونسل کے اجلاس کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔

دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے اور ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے، قیمتی و محدود وسائل ترقی کی بجائے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ پر استعمال ہوتے ہیں اور پاکستان جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے، اس کے اثرات کی لپیٹ میں ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

پیوٹن اور بن سلمان نے اڑایا امریکہ کا مذاق

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے ایک رپورٹ میں توانائی کے

یوکرین کی طرف امریکہ کے سیاسی رخ کی بنیادی وجہ کو ڈی کوڈ کرنا

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین کو جدید ہتھیار بھیجنے

مادورو نے اپنے خلاف الزامات کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 27 فروری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے مغوی صدر نے ایک امریکی جج سے کہا

عراقی فوج کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف تازہ ترین کارروائی

لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی

غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟ حماس یا صیہونی؛صیہونی اخبار کا سروے

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار کے تازہ ترین سروے سے پتا چلتا ہے

امریکی لابی افغانستان کے اثاثوں کا حصہ حاصل کرنے کی کوشش میں

?️ 18 فروری 2022سچ خبریں:   بائیڈن کے 9/11 کے متاثرین کے خاندانوں کے حق میں

موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 14 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے