?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے وزیرِ اعظم نے ایک بار پھر ماسکو میں اپنے اصولی مؤقف کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، اور دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی چاہتا ہے۔
یہ بات وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ روس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف ہے کہ طاقت کا استعمال کسی بھی تنازع کا حل نہیں، روس اور یوکرین کو مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہیے۔
وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ روس ثبوت ہے کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی چاہتا ہے، پاکستان اقتصادی ترقی کے لیے تنازعات کے بجائے پائیدار امن کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کی ٹائمنگ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، سوالات اٹھانے والے جان لیں کہ وزیرِ اعظم بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ہیں۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی روس میں مسئلہ کشمیر، افغانستان، توانائی کے شعبے میں تعاون، دو طرفہ تعلقات اور اسلاموفوبیا پر بات ہوئی۔وزیرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے۔


مشہور خبریں۔
بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے دوہرا معیار ناقابل قبول ہے: شہباز شریف
?️ 24 جون 2026سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو ایران کے صدر
جون
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری
شام پر حملوں اسرائیلی حملوں کا بنیادی مقصد کیا ہے ؟
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ «اسعد الشیبانی» نے ایک پریس کانفرنس کے
جون
غزہ میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں ریسکیو اور ریلیف کی سرکاری ایجنسی
ستمبر
مقبوضہ بیت المقدس میں 9000 صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر ملتوی
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی ٹاؤن پلاننگ کمیٹی جس نے ابتدائی طور پر مقبوضہ
دسمبر
آپریشن گش ایٹزیون پر لائبرمین کا ردعمل
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بیت اللحم کے جنوب میں واقع کرۂ باختری کے علاقے گوش
نومبر
سیکیورٹی فورسز کی باغ میں کارروائی، رنگ لیڈر عزیزالرحمٰن سمیت 4 خوارج ہلاک
?️ 25 جنوری 2025ضلع خیبر: (سچ خبریں) ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز
جنوری
نیتن یاہو تباہی کے دہانے پر؛صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق
جون