وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا، مسلم لیگ ن کی مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بھارتی اکثریت سے کامیاب ہوگئے، اس کے بعد اگلا مرحلہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا ہے، اس سلسلے میں پیر کے روز صبح 11 بجے الیکشن ہوگا، جس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائے گی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی، مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جن کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب کے ساتھ ہوگا۔

گزشتہ روز ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو کل 225 ووٹ ملے، سپیکر کے انتخاب کے لئے تمام 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے، پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی اسپیکر کا انتخاب کروا لیا گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، تاہم اسپیکر کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد سابقہ سپیکر سبطین خان نے ملک احمد خان سے حلف لیا، جس کے بعد لیگی رہنما نے سپیکر کی چئیر سنبھال لی۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے، ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی اور ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ میں مقابلہ ہوا، لیگی امیدوار کو 220 جب کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کے 103 ووٹ ملے، یوں مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے

ملکی توانائیوں پر توجہ دے کر پابندیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ

عرب حکومتوں نے کیا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اپنے قومی مفادات کو قربان 

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم کے لیے عرب ممالک کی حمایت اور

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے

?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے

سائنس دانوں نے دوسرے سیارے پر زندگی کی موجودگی کے مضبوط ترین شواہد دریافت کرلیے

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: سائنس دانوں نے ہمارے نظام شمسی سے باہر ممکنہ زندگی

پاکستان کا ایک بار پھر امریکہ سے طالبان کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ 

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر

ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے

پنجاب؛ بارش، طوفان نے تباہی مچا دی، 13 افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند

?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب میں بارش نے تباہی مچا دی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے