?️
کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق کو نافذ کریں اور شفاف اور پرامن پولنگ کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کریں۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انتخابی مواد کی فول پروف واپسی کو یقینی بنانے کے لیے فرضی مشقیں کی جائیں، یہ مشق پولیس، رینجرز اور فوج کی سیکیورٹی میں کی جانی چاہیے۔
اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اطلاعات احمد شاہ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، کمشنر وحید شیخ، ڈی آئی جی ناصر آفتاب، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل چنہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
کمشنر لاڑکانو وحید شیخ اور ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے نگراں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔
لاڑکانہ ڈویژن 5 اضلاع پر مشتمل ہے جن میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور سکھر شامل ہیں، ڈویژن میں کل 3 کروڑ 59 ہزار 2 ہزار 271 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں ایک کروڑ 93 ہزار 896 مرد اور ایک کروڑ 66 ہزار 375 خواتین شامل ہیں۔
ڈویژن میں 8 قومی اور 17 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں، قومی اسمبلی کے انتخاب میں چار خواتین سمیت کل 95 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، 10 خواتین سمیت 236 امیدوار ہیں جو 17 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 86 پولنگ سٹیشنز کی نشاندہی کی ہے جو بارش سے متاثرہ ہیں اور ان کی مرمت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سیاسی جماعتوں کو صرف مخصوص سائز کے پوسٹرز، بینرز، ہینڈ بلز، پمفلٹس، وغیرہ استعمال کرنے کی اجازت ہے، دیواروں اور عمارتوں پر پوسٹر لگانے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور کسی بھی سائز کے پینا فلیکس پر مکمل پابندی ہے، کار ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے اور کارنر میٹنگز کو مقامی انتظامیہ کے ذریعے نوٹیفائی کیا جانا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ الیکشن کے لیے کل 16 ہزار704 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 3ہزار 852 افسران کی معاون فورس بھی تعینات کی جائے گی۔
لاڑکانہ ڈویژن میں پاک فوج کے 2ہزار 552 اہلکار اور کوئیک ری ایکشن فورس کے 133 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، ضلع لاڑکانہ میں پاک فوج کے 633 اہلکار اور 33 کیو آر ایف اہلکار ہوں گے ۔


مشہور خبریں۔
خواتین کے مختصر لباس سے معاشرے پر اثر پڑتا ہے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہااگر خواتین بہت
جون
ایران اور امریکہ کے درمیان ابھی تک کوئی حتمی سمجھوتہ نہیں ہو سکا
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:ابھی تک ایران اور امریکہ کے درمیان حتمی مفاہمت حاصل
مئی
نواز شریف کی زیرِقیادت مسلم لیگ (ن) کا اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ
?️ 23 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) نے سیاسی درجہ حرارت کو کم
اکتوبر
ماورا حسین کی راحت فتح پر بنائے گئے پیروڈی گانے کی ویڈیو وائرل
?️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی
فروری
تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے
?️ 8 جنوری 2026 تیل بردار جہازوں کی ضبطی میں لندن کی شراکت شرمناک ہے
جنوری
سعودی عرب کی نائب وزارت خارجہ میں خاتون کی تقرری
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمٰن السعید
جنوری
مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کردیا
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
جولائی
ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی سفارتی چال: چینی میڈیا
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کا
اکتوبر