وزیراعلی کے پی کا انتخاب غیرآئینی، ن لیگ اور جے یو آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن جمعیت علمائے اسلام

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتی وفد کی امیر جے علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اس موقع پر ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڑ شریک ہوئے، ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان، مخدوم آفتاب شاہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل ہے، جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی کے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں وزیراعلی کے انتخاب کے اس عمل کو مسترد کرتی ہیں، اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس اور ہائی کورٹ پشاور سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس متنازعہ پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی رویوں کو اختیار کرتے ہوئے قانونی اور آئینی پہلوؤں سے صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، حزب اختلاف باقاعدہ اپنے وکلاء پینل کے ذریعے اس سلسلے میں عدالت کو درخواست دے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

شام نے 2022 کیسے گزارا؟

?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں تنازعہ کم ہونے کے بعد اور دمشق نے ملک

برطانوی کورونا ویکسین شدید خطرناک ثابت ہوئی، سات افراد اس ویکسین سے ہلاک ہوگئے

?️ 4 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں بننے والی کورونا ویکسین شدید خطرناک ثابت

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے

امریکہ میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ کل چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے

غزہ جنگ سب سے بڑا بین الاقوامی مسئلہ ہے: لاوروف

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ کی جنگ کو

حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں:سی این این

?️ 25 اگست 2025حماس کے زیرِ زمین تونل اسرائیلی فوج کی توقعات سے کہیں زیادہ

وزیراعظم نے ڈاکٹر اعجاز منیر کو نیا عہدہ دینے کی منطور دے دی

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے