وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ کامیاب امیدواروں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔

پاکستان کی پہلی 100 فیصد الیکٹرک ای ٹیکسی سروس شہری علاقوں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دے گی۔ اس منصوبے کے تحت خواتین مسافروں اور ڈرائیوروں کے لیے مخصوص ہلکے جامنی رنگ کی ای ٹیکسیاں مختص کی گئی ہیں۔ جبکہ مردوں کے لیے سبز رنگ کی ای ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق ای ٹیکسی سروس جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد شہری سفر کو محفوظ، آسان اور کم آلودگی والا بنانا ہے۔ پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ جبکہ مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کی کامیاب لانچنگ پر وہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔ یہ منصوبہ خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک وہیکلز فراہم کی جائیں گی۔ اور اس اسکیم کے لیے 4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ ای ٹیکسی ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک چل سکتی ہے اور اس کے ذریعے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک آمدن ممکن ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس آفس پر حملے کے واقعے کی تحقیقات

الجزائری مفکر: میں اسلامی ایران کے دفاع کو ایک مذہبی فریضہ سمجھتا ہوں

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: یحییٰ ابو زکریا نے اس بات پر زور دیتے ہوئے

کورونا بحران میں پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش دے دی

?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اس بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک

امریکی اسپتالوں میں آئی سی یو کے تین چوتھائی بیڈ بھر چکے ہیں

?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:امریکی ہسپتالوں نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک

ٹرمپ کا صحافی کے ساتھ ایک بار پھر دوبارہ توہین آمیز سلوک

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بی سی نیوز کی رپورٹر

حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی صحافی نے حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر

امریکہ میں پیدائش کے حقِ شہریت پر تنازع

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس

این اے 130: نواز شریف کی انتخابی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے