?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین سے قبل کئی اہم اجلاس منعقد کیے گئے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق 12 ارب ڈالر مالیت کے تین اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
منصوبوں کی منظوری کابینہ کی قومی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے دی گئی، اجلاس میں منصوبوں کی سمری تمام کابینہ اراکین کو بھجوائی گئی جبکہ دونوں اجلاس وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ہوئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں ترقیاتی منصوبوں کی سمری ایک ہی دن جاری کی گئی، اجلاس میں 200 روپے فی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے بدلے 9 ارب 85 کروڑ ڈالر مالیت کے کراچی سے پشاور ریلوے منصوبے، کراچی سرکلر ریلوے کے لیے فی ڈالر 230 روپے اور آزاد کشمیر میں چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی 176 روپے فی ڈالر کے حساب سے منظوری دی گئی۔
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے پاکستان ریلویز کے موجودہ مین لائن۔ون(ایم ایل ون) کے اپ گریڈیشن منصوبے اور کراچی سرکلر ریلوے پروجیکٹ کی منظوری دی تھی، اس منصوبے کی کُل لاگت سال 2020 کے مقابلے میں رواں سال 45 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اب 9 ارب 85 کروڑ ڈالر(19 کھرب 70 ارب) ہے، جبکہ اگست 2020 میں اس مںصوبے کی لاگت 6 ارب 5 کروڑ ڈالر تھی۔
یہ توقع بھی کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران چینی شراکت دار بھی حصہ لیں گے جس میں چین کا حصہ 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے۔ ان منصوبوں کی منظوری منصوبوں کی لاگت کی تفصیلات کے علاوہ تکنیکی تفصیلات، آزادنہ رائے اور چینی فریقین کی سفارشات سے مشروط تھی۔
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کی کُل لاگت دو کھرب، 92ارب 38 کروڑ روپے (ایک ارب 27 کروڑ ڈالر) کی منظوری دی، جس میں 2 کھرب 63 ارب 14 کروڑ روپے کا غیر ملکی حصہ شامل ہے، اجلاس میں آزاد کشمیرکے ضلع نیلم میں 48 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی تھی جس کی لاگت ڈالر کی شرح تبادلہ 220 روپے ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں سرمایہ کاری کے واجبات 300 ارب روپے سے تجاوز ہونے کی وجہ سے انشورنس کمپنی سائنوسر نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو انشورنس فراہم کرنا بند کردی تھی جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کو فعال کرنے اور چین کے پاور سپلائر کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 50 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
اجلاس میں وزارت توانائی (پاورڈویژن) کی جانب سے پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کے بارے میں سمری پیش کی گئی، ای سی سی نے پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کے ٹائٹل سے اسٹیٹ بینک اسلام آباد میں اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دے دی، یہ اکاؤنٹ سینٹرل پاور پر چین کی ایجنسی چلائے گی۔
قومی اقتصادی کمیٹی نے شنگھائی الیکٹرک 1320 میگاواٹ تھر کول بلاک (ایک) پاورجنریشن کمپنی (ٹی بی سی) کی مدت ترمیم کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے پاک- چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ٹی سی بی (تھرکول) پروجیکٹ کی کمیشننگ کے لیے پاورپرچیز ایگری منٹ میں ترامیم سے متعلق سمری پیش کی گئی.


مشہور خبریں۔
لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عہدیداروں کی شامت
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: لیبیا کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے سیلاب کی تباہ کاریوں
ستمبر
اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا
?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا
اکتوبر
دشمن اپنے لیے فرضی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہے: حماس
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک کی قیادت اور
فروری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ جاری، حریت رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
?️ 6 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل
اپریل
امریکی فوج نے جدید ہتھیاروں میں معاونت کے لیے اوپن اے آئی سے معاہدہ کرلیا
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک
جون
نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ
?️ 26 اکتوبر 2025 نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ اسرائیل
اکتوبر
کیا نئی صہیونی کابینہ غزہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرپائے گی؟؟؟
?️ 18 جون 2021(سچ خبریں) 12 سال تک اقتدار میں رہنے والے بنجمن نیتن یاہو
جون
عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
?️ 17 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے
جولائی