?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد اور متضاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیوٹی اے) اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تعین کے ذریعے صارفین کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق فوری طور پر ریلیف دینے کے لیے نیپرا نے 4 اپریل 2025 کو سماعت طلب کی، اس سماعت کے دوران نیپرا اور وزارت کے حکام نے اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں حقائق اور اعداد و شمار کو واضح کیا۔
پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے بجلی کے صارفین کے لیے ٹیرف میں بڑے ریلیف کا اعلان کیا تھا، ریلیف کو فوری طور پر لاگو کرنے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) اور ایف سی اے صارفین کے لیے ٹیرف کو تبدیل کرنے ہی صرف ممکنہ طریقے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے اس ضمن میں عوامی سماعت طلب کی، چوں کہ موسم گرما کے مہینے شروع ہو چکے ہیں اور وزیر اعظم نے ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے ریلیف کو تیزی سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیان کے مطابق میڈیا نے بیس ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا کہہ کر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق اس حقیقت کو یکسر نظر انداز کردیا گیا کہ نیپرا کی جانب سے سہ ماہی کے تعین کے فوراً بعد صارفین کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا، بجائے اس بحث میں پڑنے کہ کس مد کس طریقے سے بجلی کی قیمت میں کمی لائی گئی، اس طرف توجہ دینی اور حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ عوام کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم ہوئی، جو اب ہونے جارہی ہے ۔
ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ گرمیوں کے مہینوں کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کے بعد ہی اس طرح کا ریلیف ممکن ہوا تھا، پچھلے کئی مہینوں میں ٹاسک فورس نے آئی پی پیز کے ساتھ ٹیرف پر بات چیت کی تاکہ اسے ممکن بنایا جا سکے۔
پاور ڈویژن نے خبر پر ردعمل میں کہا کہ حالانکہ اس نیوز اسٹوری میں بھی حقیقت کو قبول کیا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے سہ ماہی کے تعین کے فوراً بعد صارفین کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے، تاہم ہیڈ لائن کچھ اس طرح سے بنائی گئی کہ جس سے کنفوژن پیدا ہو ۔
پاور ڈویژن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کے تعین کے ذریعے صارفین کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نگران حکومتِ پنجاب کا عورت مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ
?️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے وعدہ کیا
مارچ
امریکی ریاست لوئیزیانا میں تیل اور لبریکنٹس کی پیداواری فیکٹری میں دھماکہ
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر روزلینڈ میں واقع اسمٹی سپلائی
اگست
روس اور یوکرین کو اب حل تلاش کرنا چاہیے اس سے پہلے کہ سب مر جائیں: ٹرمپ
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں تنازع شروع
اپریل
فرانسیسی صدر کی اسرائیل کے غزہ میں فوجی کارروائیوں کی مخالفت
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن
مئی
بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو
جون
وائٹ ہاؤس کا وینزویلا پر ممکنہ فوجی حملے پر تبصرہ سے انکار
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کی ایک اعلیٰ عہدیدار
اگست
نیتن یاہو کو رفح میں شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا: حزب اللہ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے سربراہ محمد رعد
مئی