وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات

صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں پر وزیراعظم پاکستان کا ردعمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورازم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں زرمبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی خوبصورتی اور وسائل سے نوازا ہے جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی ملک سے کم نہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، سرسبز جنگلات، نیلگوں دریا، میدان اور ریگستانی علاقے پاکستان کی وہ خوبصورتی ہیں جنہیں عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PTDC) کو فوری طور پر عملی اقدامات کی ہدایت کی تاکہ ملک کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کیا جا سکے، سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی ٹورازم زونز قائم کئے جائیں اور صوبوں کے تعاون سے ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیوں کو منظم اور فعال بنایا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی سیاحوں کیلئے پاکستان کے سیاحتی مقامات تک رسائی کو سہل بنانے کیلئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، جبکہ اندرونِ ملک سیاحت کو بڑھاوا دینے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹورازم سیکٹر میں پائیدار اور مستقل سرمایہ کاری کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جاسکے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔

مشہور خبریں۔

کم تنخواہوں کی وجہ سے سیکڑوں صہیونی پولیس نے استعفیٰ دیا

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے کم تنخواہوں پر احتجاج کرتے

اسرائیل میں سب کچھ تباہ ہو رہا ہے: نیتن یاہو

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم نے تل ابیب کی صورتحال پر خبردار

سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا

اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر داخلہ

?️ 24 جنوری 2021اسرائیل کوتسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: وزیر داخلہ اسلام

کیا نیٹو یورپی ممالک کا دفاع کرنے کے قابل ہے ؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے دفاع میں نیٹو کی نا اہلی کا ذکر

2 اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے جنوبی علاقوں

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین بیک

?️ 6 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں

افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ویکسین پلانے والی تین خواتین کو قتل کردیا

?️ 30 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں قتل و غارت جاری ہے اور  آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے