?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں نئی ہنرمند افرادی قوت بھرتی کرنے اور دیہی آبادی کو بلاسود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالہ سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی جب کہ ارکان قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار اور محسن شاہنواز رانجھا بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کو سمیڈا میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مائیکرو انٹرپرائزز کو ایس ایم ای سیکٹر کا حصہ بنا دیا گیا اور اس حوالے سے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا بورڈ میں نجی شعبے کی نمائندگی بڑھائی جا رہی ہے ، سمیڈا میں افرادی قوت کو سکلز ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس کو بھرتی کیا جائے جن کی تنخواہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جب کہ ایس ایم ای شعبے کے لئے لیبر کی پیشہ وارانہ تربیت انتہائی ضروری ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سمیڈا کا ہماری دیہی معیشت کی بڑھوتری میں اہم کردار ہے، تمام دیہی آبادی بشمول دیہی خواتین کو سمیڈا کے بلاسود قرض پروگرام سے مستفید کرنے کے لئے لا ئحہ عمل بنایا جائے۔
وزیراعظم نے وفاقی سطح پر پیشہ وارانہ تربیت کے تمام اداروں کو ایک ادارے میں ضم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مشہور خبریں۔
لاہور:کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رکھنے کا فیصلہ
?️ 5 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ہم
اپریل
آیت اللہ سیستانی کی داعش کے ہاتھوں قید خواتین کی رہائی کی پر تاکید
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: آیت اللہ سید علی سیستانی نے اقوام متحدہ کے حکام
دسمبر
بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
نومبر
غزہ میں حماس کی مہلک کمین گاہوں کی نئی حکمت عملی، اسرائیلی فوج پر کاری ضربیں
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:القسام بٹالین نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے خلاف مہلک
اپریل
کیا حزب الله لبنان کے سیاسی عمل سے باہر ہو گئی ہے؟
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کی نئی کابینہ کی تشکیل سے ظاہر ہوتا ہے
فروری
جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔
?️ 29 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی
جولائی
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی
چین کے صدر سے بائیڈن کی ملاقات کا امکان
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر