?️
نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصانات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں ایک اور مصروف دن گزارا، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے الگ الگ ملاقات کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم نے سیکرٹری جنرل کے بروقت دورہ پاکستان کو سراہا۔
دوران ملاقات شہباز شریف نے متاثرہ لوگوں کے لئے بین الاقوامی حمایت اور امداد کو متحرک کرنے کے لئے سیکرٹری جنرل کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا اور ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس بین الاقوامی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات اور سیلاب کے تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
دریں اثناء وزیراعظم نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات بھی کی، بل گیٹس نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کی ضرورت کو تسلیم کیا اور پاکستان کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں تعاون پر بل گیٹس فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
پولیوکے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور خاص طور پر پولیو کیسز کی تعداد میں حالیہ اضافے کے بعد پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں میں ایک مشکل صورتحال کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔وزیراعظم نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پولیو مہم کو کسی تاخیر کے بغیر جاری رکھا جائے گا۔بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش کا دورہ کیا۔
اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری کے ہمراہ سیلاب سے متعلق تصویری نمائش دیکھی، سیلاب متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، 9 لاکھ سے زائد جانور پانی میں بہہ گئے، شہبازشریف نے امریکا، ایران، ترکی اور دیگر ممالک کی بروقت امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتونیو گوتریس دکھی انسانیت کیلئے آواز اٹھارہے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ تصویری نمائش متاثرین کی تکالیف بیان کرتی ہے، سوا تین کروڑ عوام اس بحران سے گزر رہے ہیں، متاثرین کےمصائب کو ہمددردی کے ساتھ سننے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری ملیسا فلیمنگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو بڑے چیلنج کا سامنا ہے، دنیا کو مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی نئی شرائط پر صیہونیوں کا عدم اطمینان
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
جولائی
ٹرمپ: ہم جلد ہی وینزویلا کے منشیات فروشوں کو نشانہ بنائیں گے
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکہ "جلد
نومبر
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
اپریل
سائبر اسپیس کے انتظام کے لیے انگلینڈ میں ایک متنازعہ منصوبے بندی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:برطانوی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک متنازعہ منصوبے کی منظوری
ستمبر
کیا امریکہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گا:انصاراللہ کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ
جنوری
بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر
نومبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست
صیہونیوں کو درپیش اہم خطرات
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اس حکومت کو درپیش اہم اور بڑے
اگست