وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

وزیرِاعظم کی بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں اہم عالمی و علاقائی امور پر گفتگو ہوئی، ملاقاتوں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔ پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیر نو، عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور سفارتی پالیسی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی عکاسی ہے۔

قبل ازیں غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعات کے حل کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک،بھارت جنگ رکی، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بند کرا کے ہزاروں قیمتی جانیں بچائیں، امریکی صدر نے حقیقت میں جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہئے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان نے زور دیا کہ دیرپا امن کے لئے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: بی این پی مینگل کے اختر لانگو اور شفیع محمد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بلوچستان نیشنل

اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان 

?️ 20 اگست 2025اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان لیبیا کی قومی اتحاد حکومت

پاک – چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، ہوگا جشن

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام

صیہونی جنرل: فوج شام کے اندر اسٹریٹجک پوائنٹس پر موجود ہے

?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایال ضمیر نے

شادی ایک ڈبّے کی مانند نہیں کہ انسان قید ہوکر رہ جائے، سجل علی

?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں جمائمہ خان کی برطانوی ایشیائی فلم

اسٹیٹ بینک کا زری پالیسی اجلاس آج، شرح سود 22 فیصد برقرار رہنے کی توقع

?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مرکزی بینک

یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کا امکان

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس

2022 کے اہم ترین واقعات

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ماہرین نے 2022 کے اہم ترین واقعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے