وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانےکا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، شہبازشریف نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کردی، یہ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فورم میں 83 پاکستانی جبکہ 101 آذربائیجان کی کمپنیوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے 13 مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

وزیراعظم نے آذر بائیجان صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک میں جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جو دہائیوں پر محیط ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس

?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر طاہر بزنجو کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی سے ہونے والی تباہی کے بعد نام نہاد اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 24 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی

امریکہ فرضی دشمن بنانے کی کوشش کر رہا ہے:چین

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اہداف کو پورا

پاکستان سب سے زیادہ افغانستان میں امن کا متمنی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ  پاکستان

قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی 

?️ 12 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) قومی ایئر لائن ایک بار پھر اپنے ھموطنوں کی

انسانی حقوق کی تنظیموں کو سعودی شہری کی تقدیر پر تشویش

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مراکش کی حکومت سے

آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے