?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم تنخواہوں میں اضافے پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تنخواہوں میں اضافے پر عوامی ردعمل اور معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اب سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھ کر 13لاکھ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق بھی یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
دوسری جانب وزیر دفاع اور لیگی رہنما خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی مخالفت کی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
برطانیہ صیہونی حکومت آزاد تجارت مذاکرات معطل
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:برطانیہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے ردعمل میں تل
مئی
امریکہ کے لیے پینٹاگون کی معلومات لیک ہونے کے سنگین نتائج
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبارٹیگز شاؤ نے یوکرائنی فوج کی تیاری کے لیے واشنگٹن
اپریل
بحیرہ جاپان کے پانیوں میں روسیوں کا وسیع بحری تجربہ
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:المیادین کے مطابق روسی ذرائع نے بحیرہ جاپان کے پانیوں میں
جون
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے حملوں اور
مئی
امریکہ جنگ بندی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے شدید حملوں کی وجہ سے غزہ میں عام
اکتوبر
فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کو انتباہ
?️ 6 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی
فروری
پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کیلئے ’بائنڈنگ‘ فریم ورک کا مطالبہ
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے مصنوعی ذہانت اور
نومبر
عرب نیشنل کانگریس کیا کہتی ہے صیہونی ریاست کے بارے میں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: عرب نیشنل کانگریس نے بیروت میں اپنے اجلاس کے اختتام
اگست