?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلی اور گورنروں سے رابطہ کر کے عیدالاضحی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیراعلی سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔ فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحی کی مبارک باد دی، انہوں نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم نے گورنروں سے بھی رابطہ کر کے انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی اور نیک کا خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، تمام رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ٹیلیفون پر عید الاضحی کی مبارک باد دی، صدر زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔
مشہور خبریں۔
صیاد خدائی کے قتل کے اعترافی بیان کو بے نقاب کرنے پر تل ابیب امریکہ سے ناراض
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار میں شہید حسن صیاد خدائی کے قتل
مئی
اقوام متحدہ کے سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں بیان
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان کی حزب اللہ پر
دسمبر
شہید السنوار کی اسرائیل پر کاری ضرب
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ایک مضمون میں اعلان
اکتوبر
سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے
?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا
جون
شام میں بڑھتے مسلحانہ حملے؛ 8 عام شہری جاں بحق
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائیاں جاری ہیں، اس ملک
جنوری
پاکستان میں اربعین؛ باقیات کا ماتم اور شہداء کے کمانڈر کے ساتھ عہد کی تجدید
?️ 14 اگست 2025پاکستان کے مختلف شہروں میں لاکھوں شیعہ اور اہل بیت (ع) کے
اگست
امریکہ، ممالک کی خودمختاری کا سب سے بڑا خلاف ورز ہے: چین
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے امریکہ کو
فروری
محمد بن سلمان کے مشکل دن
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ماڈرن ڈپلومیسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب
جون