وزیراعظم کا پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے کیلئے کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا کے خاتمے کے لئے پاکستان کی حکمت عملی متاثرکن رہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کےبانی بِل گیٹس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کیلئے کے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سےبھی آگاہ کیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئےپاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی ، کورونا اور پولیو سے بچاؤ کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔یاد رہے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ بِل گیٹس چک شہزادمیں کوروناکےمریضوں کےلیے بنائےگئےخصوصی اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ این سی اوسی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی بل گیٹس کے شیڈول کا حصہ ہیں ، اس دوران حکام کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے انتخابات کے نتائج کو معین کرنے والے عوامل کا تجزیہ

🗓️ 29 مئی 2023سچ خبریں:آج صباح اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، ترک

پاکستان نے  آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا

🗓️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے  آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا

کیا غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہوگی؟

🗓️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: کیا غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے یا بڑھتے

سعودی عدالتی اصلاحات اور پھانسیاں

🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں:فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کی

فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملے، قطر کی عوام نے ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا

🗓️ 16 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ عوام پر

امریکہ میں سعودی عرب کے خلاف متحدہ عرب امارات کی لابی کا انکشاف

🗓️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات

فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب فوری طلب

🗓️ 15 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی

مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونیوں کے حملے

🗓️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے