وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

شہباز شریف بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مون سون کی شدید بارشوں و سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیاسی قائدین سے رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کر کے جنوبی سندھ بالخصوص کراچی میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب اور قیمتی انسانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت سندھ کی ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہیں، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں اور لوگوں کو ممکنہ خطرات سے پیشگی آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

امیر جماعت اسلامی سے بات چیت میں خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نقصانات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے بارشوں و سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ریسکیو و امدادی کاموں میں سرگرم کردار کی تعریف بھی کی۔

وزیراعظم اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مابین سندھ میں حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے و دیگر وفاقی اداروں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل بدترین ریاستی دہشتگردی کا ذمہ دار ہے:پاکستان 

?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل بدترین ریاستی دہشتگردی کا ذمہ دار ہے:پاکستان  اقوام متحدہ میں پاکستان

غزہ کے جانور بھی صیہونی جارحین سے محفوظ نہیں

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں زرعی زمینوں، پانی کے کنوؤں اور

اردوغان: ایران پر حملے قابلِ قبول نہیں

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے روسی صدر ولادیمیر

پشاور دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

?️ 10 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ ناصر باغ

ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے تجاوز کر گئی

?️ 7 جون 2021سکھر(سچ  خبریں) صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید

یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی 17 خواتین کی رہائی کا حکم

?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی

سعودی اتحاد نے ایک اور یمنی ایندھن کے ٹینکر پر قبضہ کیا

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا

گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع یوآو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے