وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف پزشکیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک تفصیلی اور دوستانہ گفتگو ہوئی۔

گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 11-12 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطحی وفد بھیجا، جس کی قیادت محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی نے کی۔

وزیراعظم نے صدر پزشکیان کو سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ یہ روابط خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہہ تہران کے دوران ہونے والی تعمیری بات چیت پر بھی ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

جرمنی کی یوکرین کو 94 ارب یورو کی مالی امداد

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:جرمنی نے 2022 سے یوکرین کو 94 ارب یورو کی مالی

امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: شام کے نئے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ

گرین لینڈ کا ٹرمپ کو منہ توڑ جواب

?️ 23 فروری 2026 سچ خبریں:گرین لینڈ کے وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

غزہ آگ کے شعلوں سےایک صحافی کی آواز

?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: میں ایک صحافی ہوں؛ میں اب بھی یہیں ہوں، غزہ

خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت

پیوٹن کے لیے اسرائیل سے زیادہ ایران اہم ہے:صیہونی عہدہ دار

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر کا خیال ہے کہ

انگلینڈ میں مفلوج ہڑتالیں جاری

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق برطانوی

برطانوی اشاعت کا حزب اللہ مخالف مضمون سراسر غلط

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا دنیا کے بڑے میڈیا کے بہاؤ پر بڑا کنٹرول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے