?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے تمام اراکین کو محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی صاحبزادی سے فون پر تفیصلی بات ہوئی ہے اور مرحوم اور ان کے لواحقین کی جانب سے 2 بجے فیصلے کے بعد تدفین کا تعین ہوگا جبکہ فیصل مسجد میں ساڑھے 3 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
انہوں نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق کہا کہ کمشنر اسلام آباد، پولیس، رینجرز اور ایف سی کو سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور بروقت انتظام پورے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزیر نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین کے انتظامات کے بارے میں بتایا کہ فیصل مسجد کے احاطے اور ایچ 8 میں سے کسی ایک جگہ تدفین ہوگی کیونکہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی نے اپنی والدہ سے بات کرکے بتایا کہ انہوں نے ایچ 8 میں اتنظامات کیے ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ جو ان کی فیملی فیصلہ کرے گی اس کا احترام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر کے وفات پر غمزدہ ہے اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں عوام کو شرکت کی اجازت ہوگی۔مزید پڑھیں: محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نماز جنازہ میں شرکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن اگر ہوتی بھی تو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں بتا سکتا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے نامور سائنسدان اور ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث 85 برس کی عمر میں 10 اکتوبر (آج) انتقال کر گئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج صبح طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی وجہ ان کے پھیپھڑوں کا عارضہ بنا، کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے کافی حد تک ختم ہوچکے تھے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی تجزیہ کار کی نظر میں شہید سلیمانی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کا کہنا ہے کہ اگر میری جنرل قاسم سلیمانی
جنوری
غزہ پر 50 سے زائد بار حملہ ؛ 37 شہید اور 150 زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
اکتوبر
جولانی حکومت کے مخالفین کی خفیہ حراستی مراکز میں منتقلی
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:جولانی حکومت کی فورسز نے شام کے مظاہرین پر حملے کیے
دسمبر
ایران، روس اور چین کی جوہری تنصیبات پر حملوں پر پابندی سے متعلق قرارداد کے مسودے کی تفصیلات
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات
ستمبر
مصر کے سات صوبوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اب تک مصر میں سات گورنریوں
دسمبر
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بڑا حادثہ، آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 23 مارچ 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی
مارچ
امریکہ نے جولانی کا نام پابندیوں کی فہرست سے کیا خارج
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پیگاٹ نے اعلان کیا
نومبر
خارجہ پالیسی کا اعتراف: امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی جریدے "فارن پالیسی” کی ویب سائٹ نے امریکہ میں
جولائی