وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق تفصیلات طلب کیں

عمران خان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس کا نوٹس لے لیا۔اس سلسلے میں وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کیا۔انہوں نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنماوں نے وزیراعظم سے وفاق کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے معاملے کی تفصیلات طلب کیں اور دونوں کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم نے خصوصی طور پر گورنر سندھ کو کیس کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور متاثرہ فیملی کی ممکنہ قانونی مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی، راجہ اظہر اوردیگرنے جمعہ کوملیرکے سالار جوکھیو گوٹھ میں مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا سے تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ناظم جوکھیو کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ورثا غم سے نڈھال ہیں یہ ورثا جام عبدالکریم کا نام لے رہے ہیں ورثا چاہتے ہیں جام عبدالکریم کا نام ایف آئی آر میں شامل کیا جائے ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی واقعے پر آگاہ کیا ہے وزیر اعظم اس واقعے پر افسردہ ہیں واقعے کے متعلق گورنر سندھ سے میری بات ہوئی ہے یہ سردار دہشتگرد ہیں یہ لوگ سانپوں سے بھی زیادہ بدتر ہیں، سندھ میں وڈیو بنانے پر لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے ناظم جوکھیو اور ان کے خاندان کی ہمت ہے ۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ مگرمچھ کے آنسو بہانے آئے تھے جب ایف آئی آر اور پوسٹ مارٹم نہیں ہورہا تھا تب وزیراعلی کہاں تھی جب سب کام ہوگیا تو وزراء جاگے ہیں اس جے آئی ٹی سے یہ کیس کام خراب ہوگا نئی جے آئی ٹی ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں بننی چاہیے ایک قاتل تھانے میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا تھا میں سلام پیش کرتا ہوں اس گوٹھ کے سربراہ کو جنہوں نے حق کی راہ پر آواز بلند کی۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ ناظم جوکھیو نے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا پیغام دیا پیپلزپارٹی ان قاتلوں کی سرپرستی کررہی ہے، سندھ اسمبلی میں قاتل بڑھ رہے ہیں اس واقعے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے چیف جسٹس واقعے پر نوٹس لیں لاڑکانہ کے قتل میں بھی ایک ایم پی اے ملوث ہے محترمہ شہید کے وقت ایسا نہیں ہوتا تھا اب یہ زرداری پارٹی بن چکی ہے جہاں ورثا کو ضرورت ہوگی ہم ساتھ ہیں یہ سیاست کرنے کا واقعہ نہیںغریبوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے بلاول زرداری اور آصف زرداری کی زیرسرپرستی یہ دہشتگردی ہورہی ہے پی ٹی آئی پوری سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے

مشہور خبریں۔

سردیوں میں گیس کی فراہمی کے لئے تیار کی گئی ہے

🗓️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی

سانحہ مری: عثمان بزدار کسی ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے

🗓️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مری میں برفباری کے سیزن اور موسم کی پیشگوئی

غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید

🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک

شمالی شام میں ترک توپخانے اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری

🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  شامی ذرائع نے شامی صوبے حسکہ پر ترک فوجیوں اور اس

جرمنی کی نظر مییں مسئلۂ فلسطین واحد پائیدار حل 

🗓️ 6 فروری 2024سچ خبریں: مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی منصوبے کی

واٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ

🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرنے

اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، حریت کانفرنس

🗓️ 4 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ

تل ابیب کی غزہ جنگ کے بعد کی حکمت عملی

🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios نیوز سائٹ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے