?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے جس پر عوام نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہےاسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں عوامی مسائل سے متعلق گفتگو اور تبادلہ خیال کی توقع کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عوامی رد عمل کے بعد مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے جس سے آج متعلقہ حکام کو بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے اور چیف سیکرٹریز کو ڈپٹی کمشنرز کو آن بورڈ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم بڑھتی مہنگائی کو فوری کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات چاہتے ہیں لہٰذا اجلاس میں عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ہدایت کی جائیں گی۔واضح رہےکہ ملک میں بجلی کے بعد پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم
جولائی
شہناز گِل کا بھی لتا کے انتقال پر دکھ کا اظہار
?️ 7 فروری 2022ممبئی ( سچ خبریں ) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس
فروری
آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح پر سپریم کورٹ کا ماضی کے فیصلوں سے انحراف
?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 (ون)(ایف) کی تشریح سے
دسمبر
توشہ خانہ ون کیس: عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی
اکتوبر
میں کھل کر کہہ رہا ہوں کہ جو آرمی چیف کہہ دے عدالتوں سے وہی فیصلے آتے ہیں، اعتزاز احسن
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف وکیل چوہدری اعتزاز احسن کا
جون
صہیونی فوج کا 7 اکتوبر کو مایوس کن کارکردگی کا اعتراف
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریجنٹ کی فوج کی ایک رپورٹ میں غزہ پٹی
مئی
ٹرمپ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کریں گے: ایکسیوس
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: دو ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ
جولائی
ہیگ کی عدالت کا چ کی مذمت کرتے ہوئے نیا حکم جاری
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی عدالت انصاف آج بدھ کے روز غزہ پٹی پر
اکتوبر