اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود تمام سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دینے کا فیصلہ کیا ہے اس دوران وہ تمام سرکاری ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان گھر سے ویڈیو کال پر تمام میٹنگز اور دیگر امور جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی۔ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز وڈیو لنک سے کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا تاہم وہ الحمدللہ خیریت سے ہیں ، وزیر اعظم صحت یاب ہوں گے پھر ویکسینیشن کا فیصلہ ہوگا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وزیر اعظم اب گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہشاش بشاش اور طبیعت بہتر ہے، عمران خان کو معمولی نوعیت کی کورونا علامات ہیں،فی الحال کسی علاج کی ضرورت نہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے، ویکسین کی افادیت سے متعلق قیاس آرائیاں بلاوجہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکام گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
مئی
یوکرین کا لوہانسک کو امریکی ہتھیاروں سے نشانہ
دسمبر
افغانستان کے بحران پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس
دسمبر
کیا غزہ کی پٹی میں کوئی ایسی جگہ ہے جو صیہونی بمباری سے محفوظ ہو؟
نومبر
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 503 پوائنٹس کی کمی
جنوری
ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان
ستمبر
وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، معاشی منظرنامے اور ملک کو درپیش چلینجز پر بریفنگ
اپریل
کیا الجزیرہ پر پابندی لگانے سے صیہونی جرائم چھپ جائیں گے؟
مئی