?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کا نقصان پاکستان سمیت سب کو ہوگا کوشش ہے اوآئی سی کےذریعے دنیا کی افغان صورتحال پر توجہ دلائی جائے۔ ہمارے ملک میں تھنک ٹینک کی بہت ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک پرامن اورخوشحال جنوبی ایشیا کےموضوع پر کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امور سے متعلق ہمارے ملک میں تھنک ٹینک کی بہت ضرورت ہے ، 1960کی دہائی میں معیاری منصوبہ بندی کمیشن تھا، دنیا کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو خود ڈیفائن کرنا چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ باہر کے لوگوں کو نہ تاریخ کا پتہ ہے نہ ہماری ثقافت کا، کمی محسوس ہوتی تھی کہ ہماری طرف سے مؤثرردعمل نہیں آتاتھا، ایک طبقہ سمجھتاہے جو مغرب سے آتا ہے وہ سب ٹھیک ہے، باہر سے بیٹھ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، باہر بیٹھ کرکہاجاتاہے کہ پاکستان سب سے خطرناک ملک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کا مقصد یہی ہے کہ اسلام کو روشناس کرے، بہت سے ملکوں نے پاکستان کو ماڈل کےطورپر لیا، ہمیں آخری لمحے تک کوشش کرنی چاہیے کہ ڈائیلاگ سے مسئلے حل ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ ہندوستان سے مسئلہ کشمیر پربات کریں، ہم جتنی بھی کوشش کررہے تھے وہ ہمیں کمزورسمجھ رہاتھا، بدقسمتی سے ہمارا مقابلہ آرایس ایس کی آئیڈیالوجی سے ہے۔
بھارت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ بھارت میں جو ہورہاہے یہ ان کے اپنے عوام کی بدقسمتی ہے، بھارت میں 50سے60کروڑ لوگوں کو دوسرے درجے کاشہری کہاجارہاہے، لوگوں کو دوسرے درجے کا شہری قراردینے کے بھارت کو اثرات کا سامنا ہوگا، آرایس ایس کے ہوتے ہوئے بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔
افغانستان کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اوآئی سی کےذریعے دنیا کی افغان صورتحال پر توجہ دلائی جائے، افغانستان میں انسانی بحران کا نقصان پاکستان سمیت سب کو ہوگا افغانستان کے لوگ40سال سے ہر قسم کی مشکل کاسامناکررہےہیں، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان بھرپور مدد کرےگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک ہمارے بہت زبردست موقع ہے جس سے فائدہ اٹھارہےہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو اکٹھا کریں، امریکا اور چین کےدرمیان سرد جنگ ہے ، پاکستان چین اور امریکا کےدرمیان فاصلے کم کرناچاہتاہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمالیہ کے گلیشیئرز قراقرم کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہےہیں، پاکستان اور بھارت کو ملکر موسمیاتی تبدیلی پرکام کرناچاہیے،عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کیلئے سنجیدگی نظرنہیں آرہی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کوئلے سے بہت بجلی پیداکررہاہےجس کے منفی اثرات ہوں گے ، اسموگ کامسئلہ پاکستان اوربھارت کو ملکرحل کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
جنوبی لبنان کی صورتحال سے صہیونیوں میں خوف و ہراس
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں عوام کی واپسی کو صہیونیوں
جنوری
قانون جنگل پھر سے ابھر رہا ہے: چین
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے تاکید کی ہے کہ
جون
ہتھیار اٹھا لو:سینئر ربی کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:حالیہ شہادت طلبانہ کارروائی کے بعد، مقبوضہ فلسطین میں سیفرڈیم کے
مئی
شیخ رشید کا سیاسی ریٹائر منٹ کے متعلق بیان سامنے آگیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاست سے ریٹاٹرمنٹ کا
ستمبر
برطانیہ کے سرکاری نقشوں میں پہلی بار فلسطین کا نام شامل
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: تاریخ ساز اقدام کے طور پر، برطانیہ کی حکومت نے
ستمبر
سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا
دسمبر
صوابی: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر کی رہائش گاہ سے ’غیرقانونی‘ گاڑیاں برآمد
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صوابی میں محکمہ ایکسائز نے ضلع پولیس کے ہمراہ
جون
پاکستان کا بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ، نوٹم جاری
?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید
اگست