وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ  مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے، دورے میں ان کا خطاب قبائلی عمائدین سے ہو گا ،دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔گذشتہ روز آرمی چیف بھی کوئٹہ کا دورہ کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے ، دورے میں اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کریں گے تاہم دورہ کوئٹہ کے باعث کل کابینہ کاہفتہ واراجلاس نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا تھا ، جہاں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کااستقبال کیا، آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سےخطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے بطور ‏قوم نبرآزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیچیدہ چیلنجز سےنمٹنےکےلیےسنجیدہ عزم درکارہے کوروناسےنمٹنےکیلئےپاک ‏فوج و دیگر ریاستی اداروں کیساتھ کوشاں ہے، پاکستان کودر پیش چیلنجزسےنمٹنےکےلیےہرکوشش ‏کریں گے کیونکہ جامع مربوط قومی کوششوں سےپاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کشمیری نوجوانوں کو حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بے رحمی سے شہید کیا جارہا ہے

?️ 16 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں آئے دن بھارتی دہشت گرد فوج

نواز شریف ملک واپس آنے کا اعلان کریں طیارہ تیار ہے:شیخ رشید

?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

نیٹو کی رکنیت کا امکان بہت کم ہے: فن لینڈ کی وزیر اعظم

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یوکرائن پر

جماعت اسلامی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف سے ظلم برداشت نہیں کرے گی: حافظ نعیم الرحمن

?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں BHQ اور RHC ہسپتالوں کی نجکاری کے

صرف افغان نہیں، تمام غیرقانونی مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ ہوا ہے، نگران وزیر داخلہ

?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی  نے کہا ہے

فلسطینی کیوں حق پر ہیں؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ازخان کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے دہائیوں کے دوران

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

?️ 23 مارچ 2023سری نگر: (سچ خبریں) نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا

?️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے