وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے اس امر کو سراہا کہ دونوں فریقوں نے بنیادی دلچسپی کے امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کی مکمل حمایت کی ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دونوں فریقین بین الاقوامی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے نومبر 2024 میں منعقد ہونے والے انتیسویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کوپ۔

29 کے میزبان شہر کے طور پر باکو کے انتخاب پر وزیر خارجہ بیراموف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اس اہم ایونٹ کے کامیاب نتائج کو یقینی بنانے کے لئے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ جون 2023 میں باکو کے دورے کے دوران صدر الہام علیوف کے ساتھ اپنی نتیجہ خیز بات چیت کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر کو اس سال کے آخر میں پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔

آذربائیجان وزیر خارجہ نے مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور پاکستانی وزیر خارجہ کے درمیان جمعرات کو ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کو نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انہیں آذربائیجان کی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی بھرپور خواہش کا یقین دلایا۔ وزیر خارجہ بیراموف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

شمالی شام میں پیش رفت کے پیغامات، کیا ام المعارک شہر ادلب سے نزدیک ہو گیا ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: سرمدا شہر ادلب کے شمالی مضافات میں واقع ہے جو

بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف شدید مذمت کی لہر

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: بیروت کے جنوبی مضافات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے

پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح

?️ 22 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرولنگ کیلئے پہلی الیکٹرک گاڑی پنجاب

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ناکام بنگلہ دیشی دورہ

?️ 30 مارچ 2021(سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بہت ہی خوشی اور کافی ساری

ہم کئی سالوں سے سعودی عرب پر پرواز کر رہے ہیں: نیتن یاہو

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:ببنجمن نیتن یاہو نے آج کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں

غزہ میں خونریزی سے برطانیہ حیران

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے اور غزہ

شام کے بارے میں نیتن یاہو کی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ میٹنگ میں کیا ہوا ؟

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن

ریلوے کا عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری

?️ 20 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے