وزیراعظم شہباز شریف کا نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش سنگین صورتحال اور معاشی چیلنجز سے نکلنے کے لئے نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جب کہ ہنگامی بنیادوں پر معاشی تجاویز اور سفارشات کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں معاشی ماہرین کو سفارشات کی تیاری کا حکم دیا گیا ، زراعت، صنعت، سرمایہ کاری، بینکاری، تاجر و کاروباری برادری سمیت تمام متعلقہ طبقات کی آراء کی روشنی میں تجاویز مرتب کی جائیں گی ، اس حوالے سے آئندہ چند روز میں سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال ، ریونیوز ، بجٹ خساروں ، داخلی اور بیرونی قرضوں کی صورتحال سمیت مجموعی قومی بیلنس شیٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت دی کہ معاشی صورتحال اور سنگین مالی خطرات کو دیکھتے ہوئے فوری ، وسط اور طویل المدتی اہداف کا واضح تعین کیا جائے ، پالیسی آپشنز پر جامع سفارشات پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں ٹھوس اقدامات لئے جاسکیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جامع تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی ، اس کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں رمضان بازار کی مانیٹرنگ اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ ادھرعالمی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگ نے پاکستان میں حکومت کی پر امن تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے معیشت کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی ہے ، اپنے بیان میں فچ نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پرامن انداز میں ہوئی تاہم اس سے پاکستان کے لیے قریب مدتی پالیسیوں کے بارے میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے جسے پہلے ہی عالمی کموڈٹی قیمتوں اور عالمی سطح پر بے یقینی کے سبب بیرونی اور مالیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا عزم

?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور

کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پروزیراعظم کا شدید رد عمل سامنے آگیا

?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان پاکستانیوں

پاکستان کی معیشت میں ایک بڑی کامیابی آئی ٹی کے شعبے میں نظر آرہی ہے

?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی اسد عمر نے

وائی فائی کی رفتار بڑھانے کے طریقے

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی

جہانگیر ترین پنجاب میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتےہیں

?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) جہانگیر ترین فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔قبل ازیں ہارون

شامی شہریوں کے ہاتھوں امریکی فوجی قافلہ واپس جانے پر مجبور

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:شام کے صوبے الحسکہ کے شہریوں نےقابض امریکی فوجی قافلہ کو

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں

?️ 27 نومبر 2021ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ

ثالثوں کی جنگ بندی کی تجویز اور صیہونیوں کے فریب کی تفصیلات

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے