وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں ناخوشگوار واقعات کی تحقیقات کا حکم، عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعات کا نوٹس لے لیا، اور تحقیقات کا حکم بھی جاری کر دیا ہے، وزیراعظم نے شہریوں سے پُر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔

وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا، اور مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی سطح پر مسئلے کے پرامن حل کے لیے مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کردی۔

کمیٹی میں میں سینیٹر رانا ثنااللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف، احسن اقبال، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو فوراً مظفرآباد جاکر مسائل کا فوری اور دیرپا حل نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

پس منظر

آزاد جموں و کشمیر میں پیر کے روز مخالف گروہوں کے مظاہروں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے دارالحکومت میں پیر کے روز کم از کم ایک شخص جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے، جب کہ خطے میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے دوران مواصلاتی نظام بھی معطل رہا تھا۔

یہ ہڑتال جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) نے اپنے مطالبات نہ ماننے پر کی تھی، اس دوران مختلف گروہوں نے بیک وقت مظاہرے کیے اور ایک دوسرے پر پرامن احتجاج کے دوران تشدد کو ہوا دینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

اتوار کے روز دوپہر سے آزاد جموں و کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

ہلاکتیں نیلم پُل کے قریب دوپہر کے بعد اس وقت ہوئیں، جب مسلم کانفرنس کے رہنما راجا ثاقب مجید کی قیادت میں نکالی جانے والی امن ریلی کا تصادم جے کے جے اے اے سی کے مظاہرین سے ہوگیا تھا۔

بعد ازاں وفاقی حکومت اور آزاد و جموں و کشمیر کی حکومت نے احتجاجی مظاہرین کو مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی، تاکہ جاری بدامنی کو کم کیا جا سکے، جس کے دوران بدھ کو 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

3 روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران مواصلاتی بلیک آؤٹ نے آزاد کشمیر کو مفلوج کر دیا تھا، کیوں کہ مشترکہ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) اپنے مطالبات پر بضد ہے، پچھلے ہفتے عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے ساتھ مذاکرات کے دوران اشرافیہ کی مراعات اور مہاجرین کے لیے مخصوص نشستوں سے سے متعلق شرائط پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنین میں صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ کے خلاف

یمن کے خلاف امریکی اتحاد کی حالت زار؛برطانوی عہدیدار کی زبانی

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سابق برطانوی فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ یمن

میں پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں : عمران خان

?️ 19 مارچ 2021مالاکنڈ (سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا خواب

شام پر حملہ کرنے کی صہیونی ہالی ووڈ کی داستان 

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے شام کے تنازعات کی افواج کے حوالے

سعودی عرب میں شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا

?️ 24 دسمبر 2022سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کی ایک سڑک پر شراب لے

متحدہ عرب امارات کے ستارے گردش میں ہیں: سینٹ کام کے سربراہ

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا میں امریکی دہشتگرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹ کام

شام میں امریکی کونک اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانا گیا

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں امریکی قبضے کے اڈے کو ایک بار پھر نشانہ

وزیر اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے